لاہور ; پاکستان میں فضائی آلودگی اور اسموگ لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہی ہے، GREE کے ایئر پیوریفائرز جن کی نمائندگی پاکستان میں DWP گروپ کرتا ہے گھریلو فضائی آلودگی سے نمٹنے میں خاندانوں کی مدد کر رہا ہے۔ زیادہ تر لوگ بیرونی اسموگ پر توجہ دیتے ہیں، مگر گھر کے اندر کی ہوا اکثر زیادہ خطرناک ہے۔
ماحولیات کے تحفظ کے ادارے (EPA) کے مطابق، گھر کے اندر کی ہوا بیرونی فضا کے مقابلے میں دو سے پانچ گنا زیادہ آلودہ ہوسکتی ہے، کیونکہ دھول، اسموگ کے ذرات اور الرجی پیدا کرنے والے اجزاء گھر کے اندر پھنس کر مسلسل گردش کرتے رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ آلودگی صحت پر خاموشی سے اثر انداز ہوتی ہے، جس کے باعث ایئر پیوریفکیشن ہر گھر کی ضرورت بن چکی ہے۔ اسی بڑھتی ہوئی آگاہی کے پیش نظر، GREE نے اپنے"Breathe Better, Live Better"مہم کے تحت جدید ایئر پیوریفائرز متعارف کرائے ہیں، جو اہل خانہ کو خاص طور پر خطرناک اسموگ سیزن میں گھر کے اندر محفوظ اور صاف فضا فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ مہم شہری گھروں میں صحت اور فلاح کے تحفظ کے لیے GREE کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
(Gree GA-350W1)
بڑے کمروں، جیسے لاؤنچ اور لیونگ روم کے لیے بنایا گیا ہے۔ 59,900 روپے قیمت کے ساتھ یہ 360 ڈگری پیوریفکیشن فراہم کرتا ہے اور اس کا 4-لیئر فلٹریشن سسٹم 99.99% تک آلودگیوں کو صاف کرتا ہے۔ 35 مربع میٹر (375 مربع فٹ) تک کے علاقے کو کور کرتا ہے، جبکہ اس کا CADR 350 (ذرات) اور 200 (فارملڈیہائیڈ) ہے، جس کی بدولت یہ تیزی سے اور مؤثر صفائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ٹربو انورٹر موٹر کی بدولت زیادہ ہوا کا بہاؤ کم توانائی میں ممکن ہوتا ہے۔
چھوٹے کمروں کے لیے (GA-170W1) بہترین ہے، جس کی قیمت 39,900 روپے ہے۔ یہ بیڈروم اور اسٹڈی روم جیسے کمروں کے لیے موزوں ہے اور 20 مربع میٹر (215 مربع فٹ) تک کی فضا کو صاف کرتا ہے، جس کا CADR 100 CFM ہے۔ ٹرو ہیپا اور ایکٹِویٹڈ کاربن فلٹرز سے لیس یہ PM2.5، دھول، دھواں اور بدبو جیسے ذرات کو مؤثر طریقے سے پکڑتا ہے۔ یہ یونٹ صرف 32 ڈیسیبل کی انتہائی پرسکون آواز کے ساتھ چلتا ہے اور اس میں سلیپ موڈ، 8 گھنٹے کا ٹائمر، اور حقیقی وقت میں PM2.5 ڈیجیٹل ڈسپلے بھی شامل ہے۔ اس کا سفید اور سلور کم سے کم ڈیزائن اسے مزید خوبصورت بناتا ہے۔
ڈی ڈبلیو پی (DWP) گروپ،سی ایی ڈویژن کے سی او او — رضوان بٹ نے کہا،
"گھر کے اندر کی ہوا کی آلودگی ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے، خاص طور پر اسموگ کے موسم میں جب اہل خانہ زیادہ وقت گھروں کے اندر گزارتے ہیں۔ GREE کے جدید ایئر پیوریفائرز کے ساتھ ہمارا مقصد صارفین کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کرنا ہے جو ان کے گھروں کے اندر صاف اور صحت بخش ہوا کو یقینی بنائے۔ یہ مصنوعات روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قابلِ اعتماد، آسان اور مؤثر حل فراہم کرنے کے کرتی ہیں۔"
ڈی ڈبلیو پی (DWP) گروپ اپنی ملک گیر ڈی ڈبلیو پی کئیر (DWP Care) نیٹ ورک کے ذریعے اس رینج کی معاونت کرتا ہے، جہاں 6 سے 12 ماہ تک چلنے والے ریپلیسمنٹ فلٹرز باآسانی دستیاب ہیں، جس سے صارفین کو مستقل کارکردگی اور بلاجھنجھٹ دیکھ بھال کا فائدہ ملتا ہے۔
جیسے جیسے گھر کے اندر کی فضائی کیفیت خراب ہوتی جا رہی ہے، GREE یہ پیغام دیتا ہے کہ صاف ہوا اب کوئی آسائش نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔"Breathe Better, Live Better"مہم کے ذریعے GREE اور DWP گروپ اس بات کو اجاگر کر رہے ہیں کہ صحت کے تحفظ، مضر ذرات سے بچاؤ اور گھروں میں محفوظ اور سانس لینے کے قابل ماحول کی تشکیل میں ایئر پیوریفائرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں