میزان بینک اپنے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو سفری سہولیات دینے کے لئے پی آئی اے کے ساتھ اشتراک کر لیا

میزان بینک کا پی آئی اے کے ساتھ معاہدہ

 کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو مزید سہولیات اور ٹریول سے متعلق آفرز فراہم کرنے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین اپنے میزان بینک ڈیبٹ کارڈکے ذریعے پی آئی اے کی فلائٹس کی بکنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان پر خصوصی ڈسکاؤنٹس سے فائدہ حاصل کرسکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل مزید آسان اور سہل ہوجائے گا۔ یہ شراکت داری دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک الائنسز اور جدید بینکنگ سلوشنز کے ذریعے صارفین کوبہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

معاہدے پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی اور پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس احمد علی صدیقی اور پی آئی اے کے جنرل منیجر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایس ایم فہیم سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔



اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے کہاکہ یہ شراکت داری شریعہ کے مطابق موئثر بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کیلئے سہولت میں اضافہ کے میزان بینک کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جیسے ممتاز اداروں کے ساتھ اشتراک سے ہمیں ادائیگی کے انفرااسٹرکچرکو مضبوط بنانے،کراس چینل میں قبولیت بڑھانے،خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور صارفین کو ایک سیم لیس تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پرپی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پی آئی اے کے صارفین کو بہتر سہولیات اور آسان سفری تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ پی آئی اے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس اقدام کے ذریعے میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرزکواضافی فوائد اور پی آئی اے کے ساتھ مزید آسان بکنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی