سلنڈر دھماکے نے نوبیاہتا دلہے اور دلہن سمیت 8 افراد کی جان لے لی، سلنڈر استعمال کرتے وقت یہ احتیاط اپنائیں

اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں نوبیاہتا مسیحی جوڑا شارون اور مہک شادی کے صرف ایک دن بعد گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ واقعے پر آئزک ٹی وی واٹرنل لائف منسٹریز چرچ کے چیئرمین پاسٹر انور فضل نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور دعا کی کہ خداوند تعالیٰ غم زدہ خاندان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ یہ دلخراش سانحہ گھریلو گیس سلنڈر کے محفوظ استعمال کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے۔

گیس سلنڈر کے استعمال کے لیے احتیاطی تدابیر

  1. پرانا یا خراب گیس سلنڈر فوری طور پر تبدیل کریں۔
  2. گیس ڈلوانے کے بعد لازمی طور پر لیکیج چیک کریں۔
  3. سلنڈر کو براہِ راست چولہے پر رکھ کر استعمال نہ کریں؛ علیحدہ پائپ کے ذریعے چولہے سے جوڑیں۔
  4. گیس کی بو محسوس ہو تو فوراً لائٹ آن نہ کریں۔
  5. پرسکون طریقے سے تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں تاکہ کوئی چنگاری پیدا نہ ہو۔
  6. گیس والو، بٹن اور ٹیوب بند کر دیں۔
  7. گیس کی بو مکمل طور پر ختم ہونے تک لائٹ آن نہ کریں۔
  8. گیس کی بو کی صورت میں فریج یا سکشن پنکھا بھی آن نہ کریں کیونکہ برقی چارج سے دھماکہ ہو سکتا ہے
  9. صرف ہوا کی نکاسی کے لیے کھڑکیاں کھلی رکھیں۔

یہ احتیاطی اقدامات اپنانے سے گھروں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ خداوند ہم سب کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھے، آمین۔




0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی