سائنسی بنیادوں پر ذاتی نوعیت کی اسکن کیئر کا نیا دور
کراچی: معروف ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر صبا جرجیس کی جانب سے قائم کیا گیا پریمیم اسکن کیئر کلینک “اسکن تھیوری (Sk’n Theory)” 18 جنوری کی شام کراچی میں ایک پروقار اور شوبز ستاروں سے سجی تقریب کے ذریعے باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا۔ اس تقریب نے پاکستان میں اسکن کیئر کے ایک ایسے نئے تصور کا آغاز کیا جو طبی مہارت، ڈرماٹولوجیکل سائنس اور جدید اسکن کیئر جدت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
کراچی کے اپ ٹاؤن علاقے میں قائم اسکن تھیوری اس فلسفے پر مبنی ہے کہ اسکن کیئر ہر فرد کے لیے یکساں نہیں ہو سکتی۔ کلینیکل علم اور سائنسی شواہد پر مبنی فارمولیشنز کے ذریعے یہ کلینک مختلف جلدی مسائل رنگت اور ساخت کے مطابق مؤثر اور دیرپا نتائج فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صبا جرجیس نے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا “اسکن تھیوری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اسکن کلینک ہے جو جدید سائنسی بنیادوں پر مبنی ٹریٹمنٹس کے ذریعے اسکن کیئر کے نئے معیارات متعین کر رہا ہے۔ ہم خوبصورتی کے شعبے میں ایک اعلیٰ اور منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔”
اس شاندار لانچ ایونٹ میں فیشن بیوٹی اور ویلنَس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات میڈیا نمائندگان سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور اسکن کیئر کے شائقین نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں سلمان اقبال، احسن خان، فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی، ندا یاسر اور یاسر نواز، شائستہ لودھی، اشنا شاہ اور حمزہ امین، سنیٹا مارشل اور حسن احمد، ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں سعید، ثنا شاہنواز، منشا پاشا، وجاہت اور شازیہ رؤف، اعجاز اسلم، زویا ناصر، فیصل قریشی، احسن طالش، نادیہ خان، زالے سرحدی، عائشہ سہیل، دعا آصف، رابعہ اور ریحان، سونیا خان، انیشا علی، ہارون خان، حسن چوہدری، صدف اقبال، وردہ عزیز، بینیتا ڈیوڈ، مالیحہ رحمان اور آمنہ اسانی شامل تھیں۔
مہمانوں کو اسکن تھیوری کے بنیادی ٹریٹمنٹس سے بھی روشناس کرایا گیا جو جلد کی صحت مرمت اور طویل المدتی نتائج پر مرکوز ہیں، اور جن میں احتیاط سے منتخب کیے گئے مؤثر اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ نئے لانچ کیے گئے اسکن تھیوری ٹریٹمنٹس جلد کی جوانی، اینٹی ایجنگ اور آئی وی ویلنَس کے ذریعے خوبصورتی کو نئی سطح پر لے جانے کی ضمانت دیتے ہیں۔
سادہ مگر پُروقار ڈیزائن کے حامل اس کلینک میں شفافیت، افادیت اور آگاہی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، تاکہ صارفین وقتی رجحانات کے بجائے اپنی جلد کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ کراچی میں باضابطہ آغاز کے ساتھ، اسکن تھیوری مقامی اسکن کیئر انڈسٹری میں ایک نمایاں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے، جہاں لگژری کو مستند طبی مہارت کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں