میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی: میزان بینک نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔31دسمبر 2025کو ختم ہونے والے سال میں میزان بینک نے 89ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ بینک کا ریٹرن آن ایکویٹی 34فیصد رہا۔ اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے ا ے ادریس نے کی۔ میزان بینک کی یہ شاندار کارکردگی اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے پائیدار ویلیوپیدا کرنے کیلئے بینک کے مسلسل عزم کی عکاسی ہے۔
بینک کی بنیادی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 56.62روپے فی شیئر کے مقابلے میں 49.54روپے فی شیئر رہی۔بورڈآف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کیلئے70فیصد کے حساب سے 7روپے فی شیئر کیش ڈیوڈنڈ دینے کی بھی منظوری دی۔ اس طرح 2025میں بینک نے حصص یافتگان کو مجموعی طورپر 28روپے (280فیصد) کیش ڈیوڈڈنڈدیاہے۔ بینک حصص یافتگان کو 21روپے کیش ڈیوڈنڈ پچھلے 9ماہ میں ادا کرچکا ہے۔
میزان بینک 19.2فیصد کی کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ ایک مضبوط مالیاتی ادارہ ہے جو کہ اسٹیٹ بینک کی مقررہ 11.5فیصد ریگولیٹری حد سے نمایاں طورپر زائد ہے۔میزان بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3.2ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جو اسے پاکستان کی کی سب سے ویلیوایبل کمپنیوں میں شامل کرتی ہے۔
میزان بینک کا خالص پھیلاؤ گزشتہ سال کے 287ارب روپے کے مقابلہ میں 252.5ارب روپے رہاجس کی بنیادی وجہ کم پالیسی ریٹ کا ماحول ہے جبکہ اس کے برعکس بینک کی نان فنڈڈ آمدنی گزشتہ سال کے 28.9ارب روپے کے مقابلے میں 13فیصد اضافہ کے ساتھ 32.6ارب روپے رہی۔ یہ کارکردگی بینک کی آمدنی کے ذرائع میں تنوع اور استحکام کی عکاسی ہے۔
میزان بینک کے مجموعی ڈپازٹس گزشتہ سال کے 2.58ٹریلین کے مقابلہ میں 28فیصد اضافہ کے ساتھ سال کے آخر میں 3.30ٹریلین سے زائد ہوچکے ہیں جو کہ اہم سنگِ میل ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ(RDA) پروگرام کے آغاز سے اب تک میزان بینک کو 3.4ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوچکی ہیں جوپوری انڈسٹری کی مجموعی آمدنی کا 29فیصد ہیں۔ یہ کامیابی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترجیحی بینکنگ پارٹنر کے طورپر میزان بینک کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
2025کے اختتام تک میزان بینک کی مجموعی فنانسنگ 1.69ٹریلین روپے رہی۔بینک نے اثاثہ جاتی معیار کے حوالے سے بھی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھا ہے اور بینک کی غیر فعال فنانسنگ ریشو1.8فیصدکی مثالی سطح پر رہی جوانڈسٹری میں کم ترین سطح میں شامل ہے۔ محتاط رسک مینجمنٹ پالیسیوں کے نتیجے میں میزان بینک کا غیر فعال فنانسنگ کوریج تناسب 146فیصد رہا۔سال کے دوران میزان بینک کے پورٹ فولیومیں نمایاں
ایک تبصرہ شائع کریں