اسٹیٹ بینک نے ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ بینک کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں