کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے فریڈم بینک قازقستان کے ساتھ پی کے آر ووسٹرو اکاؤنٹ کے قیام کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان کارسپانڈنٹ بینکنگ ریلیشن کے فروغ کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے کے تحت میزان بینک فریڈم بینک قازقستان کو پی کے آر ووسٹرو اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کرے گا جس کے ذریعے تجارتی اور کاروباری ٹرانزیکشنز کی بروقت سیٹلمنٹ،لیکوڈیٹی مینجمنٹ میں بہتری اور پاکستان اور قازقستان کے درمیان سرگرم کاروباری اور مالیاتی اداروں کیلئے آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
پی کے آر ووسٹرو اکاؤنٹ کے قیام سے کراس باڈر بینکنگ ٹرانزیکشنزخاص طورپر تجارتی ادائیگیوں اور ترسیلاتِ زر کی سیٹلمنٹ مزید موئثر، تیز رفتار اور آسان ہوجائے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشنز اینڈ انٹر نیشنل بینکنگ محمد عبدا للہ احمد نے کہاکہ پی کے آر ووسٹرو اکاؤنٹ کا قیام عالمی کارسپانڈنٹ بینکاری نیٹ ورک کو توسیع دینے اورکراس بارڈر ادائیگیوں کے بنیادی اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی میزان بینک کی مسلسل کوششوں کی عکاسی ہے۔اس انتظام کے ذریعے روپے میں سیٹلمنٹ کا عمل مزید سموتھ، ٹرانزیکشنز کی رفتار اور شفافیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بینکنگ پارٹنرز اور کاروباری اداروں کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق بینکاری چینلز میسر آئیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کو سپورٹ اور مالیاتی رابطوں کو مضبوط بنانے میں با معنی کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر فریڈم بینک قازقستان کے انتظامی بورڈ کے پہلے نائب چیئرمین تیمور اگداولیٹوف نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ پی کے آر کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کی سہولت کے قیام پر ہمیں خوشی ہے اور یہ فریڈ م بینک کے بین الاقوامی بینکنگ پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری سے پاکستان کے ساتھ تجارت اور کراس بارڈر کاروبار میں مصروف صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی اوردونوں مارکیٹس میں کاروباری اداروں کیلئے سہولت، کارکردگی اور ویلیومیں اضافہ ہوگا۔
یہ شراکت داری دوطرفہ تجارت اور مالیاتی تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بینکنگ معیارات، ریگولیٹری کمپلائنس، شفافیت اور مضبوط

ایک تبصرہ شائع کریں