پاکستان میں ویلنٹائن ڈے پر غمگین گیت سننے کا رجحان بڑھ گیا، اسپاٹیفائی کا انکشاف
66 فیصد مردوں بالخصوص جین زی افراد میں سب سے زیادہ غمگین گیت سنے جارہے ہیں
کراچی ؛ ہر سال ویلنٹائن ڈے ہمیشہ جذبات کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے جس میں نئی محبت کی اظہار، کہیں رومان کا رنگ، کہیں خود سے محبت اور دوستی کی خوشی اور ہاں، کہیں کہیں ٹوٹے دلوں کی خاموشی بھی شامل ہوتی۔مگر پاکستان میں اس بار ویلنٹائن ڈے کا معاملہ کچھ مختلف ہے۔ یہاں رنجیدہ اور دل ٹوٹنے کا احساس سب پر غالب نظر آ رہا ہے۔
اسپاٹیفائی کے تازہ اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2025 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر غمگین اور رنجیدہ گانوں کو سننے کا رجحان 2023 کے مقابلے میں تقریباً 190 فیصد بڑھ گیا۔ یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ لوگ اپنے پیچیدہ جذبات کو سمجھنے اور سنبھالنے کے لیے موسیقی کا زیادہ سہارا لے رہے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ گانے سب سے زیادہ کون سن رہا ہے؟
اسکا جواب شائد چونکا دینے والا ہے۔
پاکستان میں غمگین گیت سننے والوں میں 66 فیصد مرد شامل ہیں، جن میں نصف سے زائد کی عمر 18 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں غمگین گانے سننے کے رجحان میں جین زی افراد نمایاں ہیں۔
خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ویلنٹائن ڈے اب صرف محبت منانے کا موقع نہیں رہا بلکہ یہ محبت کو سمجھنے، اس کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے اور اپنے جذبات کی قبولیت کا دن بھی بن چکا ہے۔ اور اس سارے سفر میں موسیقی نے وہ مقام حاصل کرلیا ہے جہاں سچائی کے ساتھ اپنے جذبات کو بھی تلاش کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں ویلنٹائن ویک 2025 کے دوران سب سے زیادہ سنے جانے والے غمگین گیت:
"Maand" by Bayaan, Hasan Raheem, Rovalio۔1
"REGRETS" by Jevin Gill, Talha Anjum, Umair۔2
"Heartbreak Kid" by Talha Anjum, Umair۔3
"Nahin Milta" by Bayaan۔4
"Over You" by Hamza Malik۔5
پاکستان میں سب سے زیادہ غمگین گیت سننے والے شہر:
1۔ لاہور
2۔ کراچی
3۔ اسلام آباد
4۔ فیصل آباد
5۔ راولپنڈی
ایک تبصرہ شائع کریں