پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ، اخراجات کم کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی تعیناتی میں ریشنلائزیشن، ایس اینڈ جی اے ڈی کو ریگولیٹری اختیارات مل گئے


پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے جو تمام محکموں اور فیلڈ فارمیشنز پر لاگو ہو گی۔ اس پالیسی کے تحت افسران کو ان کے استحقاق کے مطابق گاڑیوں کے استعمال کی واضح حد مقرر کی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی تعیناتی میں ریشنلائزیشن لائی جائے گی۔ مقصد حکومتی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرنا ہے۔


سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) گاڑیوں کی تعیناتی اور استعمال کو ریگولیٹ کرے گا۔ اس کے ساتھ پول، فیول اور کلوواٹ آور کی حدوں میں بھی نظرثانی کی منظوری دی گئی ہے تاکہ اخراجات قابو میں رہیں۔ پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو سٹینڈرڈائز کرنے اور وی وی آئی پیز و غیر ملکی وفود کے لیے گاڑیوں کی فراہمی کے نئے فریم ورک کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس پالیسی سے شفافیت، یکسانیت اور لاگت مؤثر نظام کو فروغ ملے گا اور تمام محکموں کے لیے یکساں ضابطہ کار نافذ ہو گا۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی