اسلام آباد میں 37 معاہدے، دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں بدلنے کا اعلان
پاکستان اور قازقستان نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران باہمی اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے آئندہ دو برس میں تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے اور تعاون کے فروغ کے لیے پانچ سالہ روڈ میپ پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر 37 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات میں سنگِ میل قرار دیا۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایووف نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے قدرتی گیٹ وے قرار دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ کوریڈور کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے بزنس فورم میں بھی شرکت کی جہاں سینکڑوں کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ یہ پیش رفت خطے میں اقتصادی تعاون اور رابطہ سازی کے نئے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔
.jpeg)
ایک تبصرہ شائع کریں