ویوو اور PTDC کا اشتراک: پاکستان کی سیاحت کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا عزم

لاہور، معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PTDC) نے ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو مضبوط بنانا ہے۔

اس شراکت داری کا عنوان پاکستان میں سیاحت کے روشن مستقبل کا فروغ رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ڈیجیٹل کہانی کاری، تکنیکی مہارتوں میں اضافے اور تربیتی پروگراموں پر توجہ دی جائے گی تاکہ سیاحتی شعبے کی ترقی میں مدد مل سکے۔ ویوو کی جدید ٹیکنالوجی اور PTDC کی سیاحتی مہارت کے اشتراک سے پاکستان کی متنوع ثقافت، حسین مناظر اور تاریخی ورثے کو تخلیقی ڈیجیٹل مواد کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔




اس مہم کے تحت ایسے پروگرامز شروع کیے جائیں گے جو ڈیجیٹل مواد کی تخلیق، ہنر مندی اور معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کریں گے، تاکہ پاکستان کو ملکی اور عالمی سیاحوں کے لیے ایک جدید اور پرکشش ملک کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
اس موقع پر ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹجی، محمد زہیر چوھان کا کہنا تھاکہ"PTDC کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصدڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ایسی کہانیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں دکھایا جا سکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ویوو کی ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے نوجوان تخلیق کار خود سیاحت کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔"


ایم ڈی (PTDC) آفتاب الرحمان رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"ویوو کے ساتھ یہ اشتراک ہمیں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی سیاحتی پہچان کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ہم عالمی سطح پر پاکستان کے مختلف رنگ نمایاں کر سکیں گے۔"

یہ تعاون ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ، نوجوان تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کو ایک عالمی معیار کی سیاحتی منزل بنانے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ویوو اور PTDC کا مقصدجدید سمارٹ فون کیمرہ ٹیکنالوجی اور عالمی پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کو بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر نمایاں مقام دلانا ہے تاکہ دنیا بھر سے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جا سکے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی