اسپاٹیفائی نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 760 ملین سے تجاوز کرگئی، گراس مارجن دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : اسپاٹیفائی نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جسے کمپنی کی جانب سے پرعزم سال کا ایک مضبوط آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں مسلسل پیش رفت اور پلیٹ فارم پر جاری جدت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے مواد کی تلاش اور کنٹرول کو مزید ذاتی اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

اس سہ ماہی نتائج کے مطابق اہم شعبوں میں کارکردگی توقعات کے مطابق یا اس سے بہتر رہی، جبکہ ماہانہ فعال صارفین (MAUs) اور سبسکرائبرز دونوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسپاٹیفائی کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 760 ملین سے تجاوز کر گئی، جبکہ گراس مارجن بھی کمپنی کی تاریخ میں دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اہم نکات:
  •  ٭پریمیم سبسکرائبرز میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ، تعداد 293 ملین تک پہنچ گئی
  •  ٭ماہانہ فعال صارفین (MAUs) میں 12 فیصد اضافہ، مجموعی تعداد 761 ملین ہو گئی
  • ٭کل آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کے ساتھ 4.5 ارب یورو تک جا پہنچی
  •  ٭گراس مارجن گزشتہ سال کے مقابلے میں 140 بی پی ایس سے بڑھ کر 33 فیصد ہو گیا
  •  ٭آپریٹنگ آمدنی 715 ملین یورو ریکارڈ کی گئی

کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکس نورسٹروم نے کہا، '' ہمارے ماہانہ فعال صارفین (MAU) کی تعداد 760 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور توقع کے مطابق سبسکرائبرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ موجودہ صارفین، دوبارہ فعال ہونے والے صارفین اور نئے صارفین سمیت تمام کی جانب سے پلیٹ فارم پر انکی سرگرمی میں بہتری آئی ہے۔ اسپاٹیفائی پر زیادہ ذاتی نوعیت کے مفت استعمال کے عالمی آغاز کے بعد امریکا جیسی اہم مارکیٹس میں صارفین ماہانہ بنیاد پر پہلے سے زیادہ وقت پلیٹ فارم پر گزار رہے ہیں۔ یہ تمام عوامل ہمیں اس بات پر مزید پُراعتماد بناتے ہیں کہ صارفین اور سبسکرائبرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری رہے گا، صارفین کے پلیٹ فارم چھوڑنے کی شرح کم رہے گی، اور آمدنی و منافع میں بہتری کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔''




اسپاٹیفائی کے دوسرے شریک سی ای او گوستاو سوڈرسٹروم نے کہا، ''کمپنی اپنی بڑی اور فعال صارف کی بنیاد، تخلیق کاروں کے ساتھ مضبوط تعلقات اور برسوں کی ٹیکنالوجی و پرسنلائزیشن میں سرمایہ کاری کی بدولت ایک مضبوط مقام پر کھڑی ہے۔ یہ عوامل اسپاٹیفائی کو ایک ایسا پلیٹ فارم بناتے ہیں جہاں موجودہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ترقی کے بالکل نئے راستے کھل سکتے ہیں جو اسے نئی بلندیوں پر پہنچا دیں گے جن کا پہلے تصور بھی ممکن نہیں تھا۔ اسپاٹیفائی پر صارفین کی تعداد، مواد کی اقسام اور پلیٹ فارم پر بھرپور مصرویت سمیت ہر شعبے میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، اور اسپاٹیفائی مستقبل میں اپنی موجودہ شکل سے کہیں زیادہ بڑا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی