کراچی، 23 جون 2026 — بی وائی ڈی پاکستان نے اپنے آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تعاون سے کراچی میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دیتے ہوئے کورنگی میں تیسری مجاز ڈیلرشپ کا افتتاح کیا ہے، تاکہ پاکستان کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ میں نیو انرجی وہیکلز (NEVs) کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔
یہ نئی ڈیلرشپ کمپنی کے ملک بھر میں ساتویں مقام کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستانی صارفین کے لیے الیکٹرک موبلٹی کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دانش خالق، نائب صدر میگا موٹر کمپنی نے کہا:
"بی وائی ڈی نیو انرجی وہیکلز کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے اپنی موجودگی کو مسلسل بڑھا رہا ہے تاکہ صارفین کو بی وائی ڈی کی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی حاصل ہوسکے۔ یہ نئی 3S ڈیلرشپ بڑھتی ہوئی طلب کا براہِ راست جواب ہے اور پائیدار موبلٹی کو عوام تک پہنچانے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بی وائی ڈی 2026 کے دوسرے نصف حصے میں بڑے شہروں میں اپنے کسٹمر نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا۔
بی وائی ڈی کا موجودہ نیو انرجی وہیکل پورٹ فولیو، جس میں BYD Atto 2، BYD Atto 3، BYD Seal، BYD Sealion 7، اور BYD Shark 6 شامل ہیں، نئی ڈیلرشپ پر نمائش، ٹیسٹ ڈرائیو اور بکنگ کے لیے دستیاب ہونگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں