ایمریٹس نے 2026 بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز میں دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

 •  ایئرلائن مسلسل 13ویں سال دنیا کی بہترین ایئرلائن قرار

 •  بہترین فرسٹ کلاس اور بہترین ایئرپورٹ لاؤنج کے ایوارڈز بھی جیت لئے

کراچی،  ایمریٹس نے ایک بار پھر 2026 بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ (BTME) ایوارڈز میں بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ ایئرلائن نے انڈسٹری کا سب سے باوقار ایوارڈ ''دنیا بھر کی بہترین ایئرلائن'' کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع اپنے فرسٹ کلاس لاؤنج کی بدولت مشرقِ وسطیٰ کے بہترین ایئرپورٹ لاؤنج اور بہترین فرسٹ کلاس کے ایوارڈز بھی جیت لئے ہیں۔

بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز خطے میں سفری صنعت کے معتبر ترین ایوارڈز میں شمار ہوتے ہیں، جہاں کاروباری سفر کے شعبے میں نمایاں خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کے فاتحین کا انتخاب بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ کے قارئین کی نامزدگیوں اور ووٹنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے یہ ایوارڈز ایئرلائن کے ڈپٹی پریذیڈنٹ اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے وصول کئے۔

یہ اعزازات اس بات کا مظہر ہیں کہ ایمریٹس فضائی سفر سے لے کر زمینی سہولیات تک، ہر مرحلے پر مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ایئرلائن کے 219 ایئربس A380 اور بوئنگ 777 طیاروں کی جامع تزئین و آرائش کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، جبکہ نئے ایئربس A350 طیاروں کی مسلسل فراہمی کے ذریعے جدید ٹیکنالوجیز اور کیبن سہولیات کو اس کے تقریباً 140 عالمی مقامات پر مشتمل نیٹ ورک تک توسیع دی جا رہی ہے۔

ایمریٹس نے 2026 بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز میں دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کر لیا.jpeg

جدید طرز پر اپ گریڈ ہونے والے طیارے اور نئے ایئربس A350 اب ایمریٹس کے 70 سے زائد عالمی مقامات پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جس کے باعث دبئی سے آمد و رفت کرنے والے مسافروں کو زیادہ معیاری اور مسلسل سفری تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

 ایمریٹس کی فرسٹ کلاس فضائی سفر میں اعلیٰ معیار اور پرتعیش سہولیات کا نیا معیار قائم کرتی ہے۔ اس میں پرائیویٹ اور مکمل طور پر بند سوئٹس، مسافروں کی پسند کے کھانے، علاقائی ذائقوں سے مزین خصوصی مینو، مختلف اقسام کے مشروبات، بلغاری کے لگژری لاؤنج ویئر اور ایمینٹی کٹس، بائریڈو کی پریمیم اسکن کیئر مصنوعات، A380 پر شاور اسپا اور آن بورڈ لاؤنج سمیت متعدد منفرد سہولیات شامل ہیں۔ فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے یہ خصوصی تجربہ صرف دورانِ پرواز تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ تقریباً 90 مقامات پر شوفر ڈرائیو سروس، ایئرپورٹ پر ترجیحی سہولیات اور دنیا بھر کے 30 سے زائد مقامات پر ایمریٹس لاؤنجز تک رسائی بھی اس کا حصہ ہے۔

 مشرقِ وسطیٰ کے بہترین ایئرپورٹ لاؤنج کا اعزاز حاصل کرنے والے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمریٹس کے تین فرسٹ کلاس لاؤنجز میں مسافروں کو آ لا کارٹ ڈائننگ، مفت اسپا سروسز، پریمیم ڈیوٹی فری شاپنگ ایریا، اعلیٰ معیار کے مشروبات کا انتخاب اور منتخب راستوں سے براہِ راست بورڈنگ جیسی متعدد سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اپنی مصنوعات، خدمات اور عالمی نیٹ ورک میں مسلسل سرمایہ کاری کے باعث ایمریٹس نے بدستور ہوابازی کی صنعت میں نمایاں مقام برقرار رکھا ہے۔

حال ہی میں ایئرلائن نے اپنے طیاروں میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی ہے، اور یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ایمریٹس دنیا کی سب سے بڑی اسٹارلنک سے لیس بین الاقوامی چوڑی جسامت کے حامل فضائی بیڑہ آپریٹ کرنے والی ایئرلائن بن جائے گی۔ اب تک 36 طیاروں میں یہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس نصب کی جا چکی ہے، جس کی بدولت مسافر سفر کے دوران ویڈیوز اور دیگر مواد اسٹریم کر سکتے ہیں، گیمنگ، کالز، دفتری کام اور سوشل میڈیا کا استعمال بھی باآسانی کر سکتے ہیں۔ ایمریٹس نے حال ہی میں جامع ٹریول کور انشورنس بھی متعارف کرائی ہے، یہ اپنی نوعیت کی منفرد سہولت ہے جو مسافروں کو سفر کے دوران اضافی تحفظ اور اطمینان فراہم کرتی ہے۔ اسی سال اکتوبر میں ایمریٹس ہیلسنکی کے لیے یومیہ پروازوں کا آغاز بھی کرے گا، جس کے بعد یہ فن لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سال بھر جاری رہنے والی واحد براہِ راست فضائی سروس ہوگی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی