پاکستان میں ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے سے وابستہ 800 سے زائد ماہرین، اعلیٰ عہدیداران اور کاروباری فیصلہ ساز 12 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہونے والے ورلڈ CIO 200 سمٹ اینڈ ایوارڈز 2026 میں شرکت
کراچی ؛ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے سے وابستہ 800 سے زائد ماہرین، اعلیٰ عہدیداران اور کاروباری فیصلہ ساز 12 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہونے والے ورلڈ CIO 200 سمٹ اینڈ ایوارڈز 2026 میں شرکت کریں گے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم 100 سے زائد سینئر پاکستانی ٹیکنالوجی قائدین بھی سمٹ میں شریک ہوں گے۔
ورلڈ CIO 200 سمٹ اینڈ ایوارڈز 2026 — پاکستان ایڈیشن کا انعقاد گلوبل CIO فورم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان میں اس کا اہتمام ITCN Asia کرے گا۔ یہ سمٹ ورلڈ CIO 200 روڈ شو 2026 کا حصہ ہے، جو دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں ٹیکنالوجی اور کاروباری شعبے سے وابستہ رہنماؤں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والا عالمی پلیٹ فارم ہے۔
سمٹ کا مقصد انٹرپرائز ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل تبدیلی، ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروباری ترقی اور اداروں کی استعداد و استحکام سے متعلق اہم امور پر اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال اور تجربات کا اشتراک کرنا ہے۔
پاکستان میں اس عالمی قیادتی پلیٹ فارم کا مسلسل چوتھے سال انعقاد کیا جا رہا ہے، جو خطے میں ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق عالمی مباحث میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سمٹ کا افتتاح گلوبل CISO فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا اور وفاقی سیکریٹری وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ضرار ہاشم خان کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کے علاوہ عالمی پاکستانی ٹیکنالوجی برادری سے تعلق رکھنے والے سینئر عہدیداران بھی شرکت کریں گے، جس سے تجربات اور مہارتوں کے تبادلے، تزویراتی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (PwC پاکستان) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سمٹ کے گلوبل ایڈوائزر سید عبدالقادر نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یہ سمٹ اور ایوارڈز پاکستان کی ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی قیادت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ عالمی رہنماؤں اور ان کے بہترین تجربات کو مقامی ماہرین کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ پاکستان کے ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی رہنماؤں کو عالمی ہم منصبوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور ایک جدت پسند، مضبوط اور محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔
سمٹ میں ٹیکنالوجی میں جدت اور سائبر سیکیورٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلق کو خصوصی طور پر زیرِ بحث لایا جائے گا۔ پاکستان کے بینکاری، ٹیلی کمیونیکیشن، سرکاری اور کاروباری شعبے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پر تیزی سے انحصار کر رہے ہیں، جس کے باعث سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا کے تحفظ اور ادارہ جاتی خطرات سے نمٹنے کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔
مقررین اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ادارے جدید ٹیکنالوجیز کو ذمہ دارانہ انداز میں اپناتے ہوئے سائبر سیکیورٹی، آپریشنل استحکام، ڈیٹا پروٹیکشن اور رسک مینجمنٹ کو کس طرح مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ CIOs، CISOs اور دیگر ٹیکنالوجی رہنماؤں کے بدلتے ہوئے کردار اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے کاروباری فوائد حاصل کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
سمٹ میں شرکت کرنے والے تصدیق شدہ مقررین میں ڈاکٹر اردال اوزکایا، صدر گلوبل CISO فورم؛ ضرار ہاشم خان، وفاقی سیکریٹری وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن؛ زینب خطیب، ہیڈ آف سائبر اینڈ ٹیکنالوجی پریکٹس، FIB Lockton؛ فلیویو کاروالہو، CISO، Iberia؛ سید عامر علی، سی سی او اور صدر، میزان بینک؛ کاشف حسن، منیجنگ ڈائریکٹر، رسک ایسوسی ایٹس؛ اتانور سرکان الماسوغلو، شریک بانی، فور سٹال سیکورٹی؛ عمیر اعجاز، سی ای او رقمی ڈیجیٹل؛ حسن عباس، سی ای او Sky47؛ ہمایوں فاروق، سی ای او سیکورٹی پیکٹ ؛ اسد افندی، سی ای او سیکور نیٹ ورکس؛ محمد منّاف مجید، سی ای او Server4Sale؛ عنایت قریشی، بورڈ ممبر، QBS Edge؛ عمیر شیخ، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان و افغانستان، ٹرینڈ مائیکرو؛ عبدالحسیب، گروپ سی ای او، ٹی ایم سی؛ حفیظ عزیز، کنٹری منیجر، انٹرپرائز بزنس، Kaspersky؛ توصیف الرحمٰن، ڈائریکٹر، برٹش کونسل اور دیگر سینئر ٹیکنالوجی و کاروباری رہنما شامل ہیں
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ماہرین کی خصوصی شرکت:
سمٹ میں بیرونِ ملک مقیم 100 سے زائد سینئر پاکستانی ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کی شرکت کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔ منتظمین کے مطابق ان ماہرین کی شرکت سے پاکستان کے مقامی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم اور عالمی مارکیٹ کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے اور مہارت، سرمایہ کاری، عالمی تجربات اور کاروباری تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
یہ سمٹ ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب پاکستان میں فن ٹیک، ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرپرائز سافٹ ویئر، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل سروسز سمیت ٹیکنالوجی کے مختلف شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔
کراچی کی ٹیکنالوجی مرکز کی حیثیت اجاگر ہوگی:
سمٹ میں جنوبی ایشیا میں انٹرپرائز ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ شہر میں بڑے مالیاتی اداروں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹیکنالوجی اداروں، اسٹارٹ اپس اور بڑے کاروباری مراکز کی موجودگی اسے ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر بات چیت کے لیے ایک اہم مرکز بناتی ہے۔
ورلڈ CIO روڈ شو کے تحت مختلف ممالک میں ان ٹیکنالوجی رہنماؤں کو بھی تسلیم کیا جاتا ہے جو انٹرپرائز جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
2026 کے عالمی پلیٹ فارم کی سرگرمیاں چار بنیادی ستونوں علم، صحت، انسان اور کمیونٹی کے گرد ترتیب دی گئی ہیں، جبکہ جدت، ڈیجیٹل فلاح و بہبود، انسان مرکز قیادت اور مضبوط عالمی برادریوں کے فروغ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ایونٹ: ورلڈ CIO 200 سمٹ
اینڈ ایوارڈز 2026 – پاکستان ایڈیشن
تاریخ: 12 ستمبر 2026
مقام: کراچی، پاکستان
تعاون: گلوبل CIO فورم

ایک تبصرہ شائع کریں