اسلام آباد، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں تیزی سے مقبول ہونے والے اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم، مائی کو (myco) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت یوفون اور ٹیلی نار صارفین کو انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) کے پیکیجز پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس شراکت داری کے ذریعے پاکستان بھر میں فٹبال کے شائقین کے لیے معیاری تفریح مزید آسان اور قابلِ استطاعت ہو جائے گی۔
تین ماہ پر محیط اس پروموشنل آفر کے تحت یوفون اور ٹیلی نار صارفین پہلے ماہ کے دوران مائی کو کے تمام ای پی ایل پیکیجز پر خصوصی55 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے، جبکہ دوسرے اور تیسرے ماہ میں صارفین ماہانہ پاس پر 15 فیصد، سہ ماہی پاس پر 30 فیصد اور سیزنل پاس پر 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔
تین ماہ پر محیط اس پروموشنل آفر کے تحت یوفون اور ٹیلی نار صارفین پہلے ماہ کے دوران مائی کو کے تمام ای پی ایل پیکیجز پر خصوصی55 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے، جبکہ دوسرے اور تیسرے ماہ میں صارفین ماہانہ پاس پر 15 فیصد، سہ ماہی پاس پر 30 فیصد اور سیزنل پاس پر 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔
یہ شراکت داری پی ٹی ایم ایل کی جانب سے روایتی کنیکٹیویٹی کی حدود سے آگے بڑھ کر صارفین کے لیے ڈیجیٹل لائف اسٹائل سہولیات کو وسعت دینے اور متعلقہ تفریحی و ڈیجیٹل تجربات کے ذریعے مزید فوائد پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مائی کو جیسے معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک کے ذریعے پی ٹی ایم ایل اپنے متنوع صارفین کی دلچسپیوں کے مطابق منفرد تفریحی مواقع فراہم کر ے گا۔
شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی ایم ایل، سید عاطف رضا نے کہا، ’’ہم کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھ کر اپنے صارفین کے روزمرہ تجربات کو مزید بہتر بنانے اور انہیں اضافی فوائد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان بھر میں فٹبال کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور مائی کو کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں ای پی ایل، جو دنیا کے مقبول ترین کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے، کو خصوصی اور قابلِ استطاعت رسائی کے ذریعے اپنے صارفین تک پہنچانے کا موقع دے گی۔ یوفون اور ٹیلی نار کی وسیع رسائی کو مائی کو کے معیاری اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ یکجا کرکے ہم صارفین کے شوق اور دلچسپیوں سے ہم آہنگ متعلقہ تفریحی تجربات فراہم کر رہے ہیں، جس سے جدید ڈیجیٹل لائف اسٹائل سہولیات کی فراہمی کا ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔‘‘
مائی کو کے بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمیر معصوم عثمانی نے کہا، ’’فٹبال لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، اور پی ٹی ایم ایل کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان بھر میں موجود لاکھوں پُرجوش شائقین کے لیے پریمیئر لیگ تک رسائی کو مزید آسان بنا رہے ہیں۔ مائی کو کے پریمیم اسٹریمنگ تجربے کو یوفون اور ٹیلی نار کی وسیع رسائی کے ساتھ یکجا کرکے ہم ناظرین کو حقیقی فوائد اور اپنی پسندیدہ کھیل سے لطف اندوز ہونے کا ایک زیادہ آسان طریقہ فراہم کر رہے ہیں۔‘‘
انگلش پریمیئر لیگ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شامل ہے اور پاکستان میں بھی اس کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اہل صارفین پی ٹی ایم ایل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، جن میں مائی ٹیلی نار اور یو پی ٹی سی ایل ایپس شامل ہیں، کے ذریعے مائی کو کی خصوصی آفر تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جہاں انہیں رعایتی پیکیجز سے استفادہ کرنے کے لیے متعلقہ مائی کو پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔ یہ پروموشنل آفر خصوصی طور پر اہل یوفون اور ٹیلی نار صارفین کے لیے تین ماہ تک دستیاب ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں