کراچی، پاکستان میں بی وآئی ڈی کے آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی نے پاکستان میں بی وآئی ڈی شارک 6 کی آمد کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی سالگرہ ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے۔ اس خصوصی ایڈیشن کو منفرد ’’آؤٹ بیک اورنج‘‘رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ بی وآئی ڈی شارک 6 پاکستان کا پہلا اور طاقتور ترین پلگ اِن ہائبرڈ پک اَپ ہے، جو برقی کارکردگی، طاقت اور آف روڈ ٹیکنالوجی کو یکجا کرتے ہوئے ایڈونچر اور سنسنی کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد ڈرائیونگ تجربہ پیش کرتا ہے۔ خصوصی سالگرہ ایڈیشن کو حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان آٹو شو 2026 میں متعارف کرایا گیا۔
اس اہم سنگِ میل پر گفتگو کرتے ہوئے میگا موٹر کمپنی میں بی وآئی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی، دانش خالق نے کہا:
"ابتدا ہی سے ہمارا مقصد پاکستانی صارفین کو اس شعبے میں ایک ایسا آپشن فراہم کرنا تھا جو اس سے قبل دستیاب نہیں تھا۔ ایسا پک اَپ جو صارفین کی توقعات کے مطابق طاقت اور استعداد کے ساتھ پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور جدید ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرے۔ ایک سال بعد شارک 6 کو ملنے والا ردعمل ہمارے اس یقین کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ جب صارفین کو درست آپشنز فراہم کیے جائیں تو وہ نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔"
بی وآئی ڈی شارک 6 میں بی وآئی ڈی کی سپر ڈی ایم او ٹیکنالوجی شامل ہے، جو 436 ہارس پاور اور 650 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے، جبکہ گاڑی کی مجموعی رینج 800 کلومیٹر تک ہے۔ سالگرہ ایڈیشن میں شارک 6 کی وہ تمام خصوصیات برقرار رکھی گئی ہیں جنہوں نے اسے نمایاں بنایا، تاہم ایسے صارفین کے لیے ایک منفرد اور نمایاں نیا رنگ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو اپنی گاڑی کو مزید منفرد بنانا چاہتے ہیں۔
شارک 6 کا ہائبرڈ پاور ٹرین اسے مختلف زمینی حالات میں مؤثر کارکردگی کے قابل بناتا ہے۔ گاڑی میں کیچڑ، برف اور ریت کے لیے خصوصی ڈرائیونگ موڈز بھی شامل ہیں، جو آف روڈ سفر کے دوران بہتر کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ اس کی وسیع رینج صارفین کو روزمرہ استعمال کے ساتھ ساتھ طویل سفر کے لیے بھی اضافی سہولت اور لچک فراہم کرتی ہے۔
بی وآئی ڈی شارک 6 کی پاکستان میں پہلی سالگرہ کے موقع پر یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 کے دوران کی جانے والی تمام بکنگز پر، مکمل ادائیگی کی صورت میں، صارفین کو 30 دن کے اندر گاڑی فراہم کی جائے گی۔* یہ پیشکش منتخب رنگوں پر لاگو ہوگی، جبکہ صارفین کو ایک سال کی مفت سروس اور دیکھ بھال کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
*شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں