فاطمہ فرٹیلائزر نے اقوام متحدہ کے جی سی این پی ایوارڈز میں انسانی حقوق کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

لاہور: فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان (GCNP) کے سسٹین ایبلٹی ایوارڈز 2026ء میں انسانی حقوق کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ کمپنی کو ملازمین، کسانوں اور معاشرے کے لیے ذمہ دار کاروباری طریقوں اور شمولیت کو فروغ دینے کے اقدامات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

فاطمہ فرٹیلائزر کے سماجی، ماحولیاتی اور ذمہ دار کاروباری اقدامات کے سفر میں یہ اعزاز ایک اور اہم مرحلہ ہے۔ کمپنی نے نومبر 2024ء میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ایس ڈی جی امپیکٹ فریم ورک (SDG Impact Framework) کو باضابطہ طور پر اپنایا اور پاکستان کے نجی شعبے میں یہ فریم ورک اپنانے والی پہلی کمپنی بنی، اس فریم ورک کے تحت کمپنی نے اپنی سرگرمیوں کو (SDGs)15 ایس ڈی جی اہداف، 49 متعلقہ اہداف اور 8 ترجیحی شعبوں سے منسلک کیا ہے۔

فاطمہ فرٹیلائزر کے سماجی و ماحولیاتی اقدامات پاکستان کے زرعی شعبے میں کمپنی کے کردار اور کسانوں، ملازمین اور معاشرے سے متعلق سرگرمیوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں کسانوں کے روزگار، غذائی تحفظ، ملازمین کی فلاح و بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، ماحول کے تحفظ، موسمیاتی اقدامات، وسائل کے مؤثر استعمال، ڈیجیٹل شمولیت اور ذمہ دار زرعی طریقوں سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔




فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدو زئی نے کہا کہ انسانی حقوق کی کیٹیگری میں ملنے والا یہ اعزاز ملازمین، کسانوں اور معاشرے سے متعلق کمپنی کے اقدامات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر ملازمین، کسانوں اور معاشرے کے لیے مثبت نتائج پیدا کرنے، کاروباری سرگرمیوں میں ذمہ داری کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی اہداف سے منسلک اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ اعزاز فاطمہ فرٹیلائزر کی مختلف ایس ڈی جی اہداف کے حصول میں کردار ادا کرنے والی سرگرمیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے، جن میں ایس ڈی جی 2،بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ؛ ایس ڈی جی 3، اچھی صحت اور فلاح و بہبود؛ ایس ڈی جی 4، معیاری تعلیم؛ ایس ڈی جی 5، خواتین اور مردوں کے مساوی حقوق اورمواقع؛ ایس ڈی جی 8، باوقار روزگار اور معاشی ترقی؛ ایس ڈی جی 10، عدم مساوات میں کمی؛ اور ایس ڈی جی 12، ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے (GCNP) سسٹین ایبلٹی ایوارڈز 2026ء میں حاصل ہونے والا یہ اعزاز فاطمہ فرٹیلائزر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سماجی، ماحولیاتی اور ذمہ دار کاروباری اقدامات کے حوالے سے حاصل ہونے والے اعزازات میں ایک اور اضافہ ہے۔ کمپنی ان اقدامات کو اپنی کاروباری حکمت عملی، روزمرہ آپریشنز اور طویل مدتی قدر پیدا کرنے کے عمل کا حصہ بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی