شارٹ رینج آکاش میزائل سسٹم 32 سال انتظار کے بعد بھارتی فوج میں شامل

دہلی (ویب ڈیسک) 32 سال کے طویل انتظار کے بعد، آکاش میزائل نظام جلد ہی بھارتی فوج میں شامل کیا جائے گا۔ یہ نظام 20 کلومیٹر کی اونچائی پر لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرون اور بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ اور کہا جارہا ہے کہ یہ 3کلومیڑ سے لیکر 25 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رینج کے ممکنہ فضائی خطرات کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ثابت ہوگی۔ آکاش زمین سے فضا میں نشانہ بنانے والی شارٹ رینج دفاعی نظا ہے جسے دفاعی تحقیق ترقی لیبارٹری میں تیار کی کیا گیا ۔ یہ نظام اندازےاور خطرے سے باخبر رکھنے والے ریڈار نظام کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر خود کار طریقہ سے میزائل لانچنگ کے قابل ہے ۔ بھارتی ڈی آر ڈی او 1983 سے اس نظام پر کام کر کر رہی تھی۔ 

1/کمنٹس:

  1. بھارت کچھ بھی کرے پاکستان سے آگے نہیں نکل سکتا۔۔۔۔۔ ▬ ☻

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی