پاک فوج نے کارگل جنگ کے دوران بھارت کو گردن سے جکڑ لیا تھا، جسے بھارت کبھی نہیں بھول پائے گا: پرویز مشرف

کراچی(اردو وائس رپورٹ) کارگل جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور آرمی چیف  جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت اور بھارتی فوج کارگل جنگ کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔ پا ک فوج  نے کارگل میں بھارت  کوگلے سے پکڑ کر ایسا جکڑ لیا تھا کہ نکلنا مشکل تھا۔  

مشرف نے اے پی ایم ایل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناردرین لائٹ انفنٹری (این ایل آئی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک اور فورس بھی تھی جس نے بھارت کو گلے سے پکڑ لیا تھا، جسے بعد میں پاک فوج کا باقاعدہ حصہ بنایا گیا۔  ہم کارگل میں چار پوئنٹس سے داخل ہوگئے  بھارت اس سے بے خبر سورہا تھا۔ 



مشرف نے کہا کہ پاک فوج  کارگل جنگ جیت چکی تھی مگر اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس جیت کو  سیاسی شکست میں بدل دیا۔ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت اور بھارتی فوج کبھی کارگل جنگ کو بھول پائیں گے۔  ہمارے بہادر جوانوں نے بھارت کو گلے سے دبوچ لیا تھا۔ بھارت جب بھی مزموم ارادہ کرے گا اسے کارگل یادآجائے گا۔ مشرف نے مزید کہا کہ یہ ہماری بڑی عسکری کامیابی تھی بھارت اس اہم ترین پوسٹ پر دعویٰ بھی نہیں کرسکتا لیکن بد قسمتی سے ہمارے سیاستدانوں یہ موقع گنوادیا۔

یاد رہے کہ مئی 1999 میں  پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے لداخ  واقع کارگل کے اہم ترین پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ کرلیا تھا کارگل 1977 کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیاب ہونے والی شید جنگ تھی۔ 1977 کا بدلہ پاک فوج نے چکا دیا تھا مگر روایتی طور پر ہمارے سیاستدانوں نے اسے سیاسی مسئلہ بناکر موقع گنوادیا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی