بول کی پیرینٹ کمپنی ایگزیکٹ کی بدعنوانی ثابت ہوئی توبول چھوڑ دوں گا: کامران خان

کراچی (اردووائس نیوز) تحقیقی رپورٹنگ کے لئے جانا مانا نام سینئر صحافی کامران خان جو بول ٹی وی کے صدر اور ایڈیٹر انچیف ہیں نے کہا ہے کہ اگر ایگزیکٹ کی کرپشن اور جعلی ڈگریوں کا معاملہ ثابت ہوگیا تو وہ بول ٹی وی چھوڑ دیں گے۔ یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز پر رپورٹ شائع ہونے کے بعد پاکستانی ادارے ایگزیکٹ کمپنی کی کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایف ائی اے اور دیگر اداروں نے ایگزیکٹ کے کراچی، لاہور اور اسلام میں واقع دفاتر پر چھاپ مارا اور کمپیوٹرز اور دیگر دستایزات قبضے میں لیکر تیز ترین تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کامران خان نے نجی ٹی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر کرپشن ثابت ہوگئی تو وہ بول ٹی وی چھوڑ دیں گے۔ مگر ساتھ انہوں نے یہ کہا کہ ان کا تعلق ایگزیکٹ سے نہیں بلکہ وہ بول کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ وہ خود ایک تحقیقاتی رپورٹر ہیں اور کئی کیسز کو بے نقاب کیا ہے وہ کسی قسم کی کرپشن اور بد عنوانی کو برداشت نہیں کریں گے۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی