ایل جی نے 2 بیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈز سمیت 32ایوارڈز حاصل جیت لئے



کراچی (پی آر)  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے ڈیزائن کی بہترین مہارت کے بین الاقوامی ریڈ ڈاٹ ایوارڈز (Red Dot Awards) میں میدان مار لیا۔ ایل جی کے نمایاں ہونے میں 30 ریڈ ڈاٹ ایوارڈز اور 2 بیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈز شامل ہیں۔ ایک ہی سال میں بیسٹ آف بیسٹ کے دو ایوارڈز حاصل کرنے کے باعث ریڈ ڈاٹ کے اعزاز سے ایل جی ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے میدان میں قیادت کی توثیق ہوگئی ہے۔ 

ریڈ ڈاٹ کے بیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایل جی الیکٹرانکس کے 4Kاولیڈ ٹی وی (model 65E6) اور باٹم فریزر ریفریجریٹر (model GA- B489SADN/GA-B489TADN) ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایل جی کے وسیع پورٹ فولیو کی ایوارڈ یافتہ مصنوعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس معاملے میں کوئی دوسری کمپنی اس کی مقابل نہیں ہے۔ 

اف ڈیزائن ایوارڈز (iF Design Awards) اور انٹرنیشنل ایکسی لینس ایوارڈز (International Design Excellence Awards)کے ساتھ ریڈ ڈاٹ دنیا کی صف اول کی ڈیزائن کمیٹی کے طور پر سمجھی جاتی ہے۔ رواں سال دنیا بھر سے مجموعی طور پر 5214 پروڈکٹس یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی خواہش مند تھیں تاہم صرف 70 پروڈکٹس کو اپنی جدت اور ڈیزائن لیڈرشپ کے لئے بیسٹ آف دی بیسٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔ 

ایل جی کی جانب سے جدید ترین باٹم فریزر ریفریجریٹر (Bottom Freezer Refrigerator) کے ڈیزائن پر توجہ کو واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ دیگر ماڈلز کے برخلاف باٹم فریزر ریفریجریٹر کی خصوصیات میں ایزی اوپن ہینڈل ہے جو دروازے کے نیچے جاکر پوشیدہ ہوجاتا ہے یوں اس کو پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔ 

بیسٹ آف دی بیسٹ کے دو ایوارڈز وصول کرنے کے ساتھ ایل جی نے ریڈ ڈاٹ میں ججز سے 30 مزید ایوارڈز بھی حاصل کئے۔ ایل جی کے سگنیچر ریفریجریٹر کو اپنے ناک آن ڈور ان ڈور اور آٹو ڈور اوپن خصوصیات کے باعث ایوارڈ ملا جبکہ ایل جی سگنیچر کے واشر کو اپنی دوگنے لوڈ کی استعداد کے ساتھ گلاس ڈور کے انٹرفیس کو ٹچ سے چلنے کی خصوصیت پر ایوارڈ ملا۔ ججز ایل جی سگنیچر ایئر پیوریفائر میں شفاف ونڈو کے ساتھ لوگوں کو پیوریفائنگ پروسس دکھانے پر متاثر ہوئے ۔ ایل جی سگنیچر اولیڈ ٹی وی کو اپنے انتہائی پتلے 2.57 ایم ایم گلاس پینل اور دیگر پرتعیش خصوصیات کی بناءپر بھی ایوارڈ دیا گیا۔ ایل جی کے G5ہموار سطح، دھاتی شکل کے ساتھ آسانی سے تبدیل ہونے والی بیٹری اور ماڈیولر ٹائپ ڈیزائن کے ساتھ ایل جی فرینڈز (360 وی آر، 360 سی اے ایم، ٹون پلاٹینم) نے بھی ایوارڈز حاصل کئے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس کارپوریٹ ڈیزائن سینٹر کے ہیڈ نوہ چانگ ہو نے بتایا، ہم کنزیومر الیکٹرانکس اور ایپلائنسز کے ڈیزائن کی جدت لانے کے لئے اپنی کاوشوں پر ان شاندار ایوارڈز کے حصول پر انتہائی خوش ہیں۔ ایل جی ڈیزائن میں مہارت لانے کے لئے پرعزم ہے اور ان ایوارڈز کے حصول سے اس بات کی توثیق ہوتی ہے کہ ہم درست سمت میں کام کررہے ہیں۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی