ایل جی نے کے5، کے 8 کم قیمت جدید ترین اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے



کراچی (اردو وائس پاکستان 01 اپریل 2016)  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کم قیمت کے حامل اپنے اسمارٹ فون کی کے سیریز (K Series) کے نئے ماڈل متعارف کرادیئے ہیں۔ ایل جی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان اسمارٹ فونز کا ماڈل K8 اور K5 ہے۔ اس سے قبل ایل جی کی جانب سے کے سیریز کے K10 ، K7 اور K4 متعارف کرائے جاچکے ہیں۔ 

کے سیریز کے اسمارٹ فونز میں یو ایکس فیچر اور کم قیمت میں جدید ترین کیمرا نصب ہے۔ کے سیریز کی پرانی ڈیوائسز کی طرح اس کا ڈیزائن بھی چمکدار اور ملائم ہے جس کے باعث یہ انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے۔ 

K8اپنے اعلیٰ ڈیزائن کے باعث انتہائی نمایاں ہے اور اپنے 2.5 ڈی آرک گلاس کے باعث اس کے کنارے رواں اور خم دار ہیں جبکہ اس کا پچھلا کور مخملی ہے جس کے باعث اسکی سطح محفوظ اور گرفت آرام دہ ہوجاتی ہے۔ صارفین ایچ ڈی ڈسپلے کے ذریعے واضح اور بہترین تصاویر سے لطف اندوسکتے ہیں جبکہ پانچ میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے ذریعے گیسچر انٹرویل شاٹ اور سیلفی فلیش کے ساتھ شاندار سیلفیاں بنا سکتے ہیں۔ 

بہترین منظر کشی کے لئے K5کا اعلیٰ معیار کا 5 انچ ڈسپلے اور اس کی رواں دھاتی باڈی ہے۔ اس کے فرنٹ پر گیسچر شاٹ کے ساتھ 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے جس کے ساتھ سیلفی لینا زیادہ مزے دار کام ہے۔ یہ تین رنگوں، گولڈ، سلور اور ٹائٹن رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے بیشتر حریف اسمارٹ فونز کا بلیک اور سرمئی رنگ ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا،
"ہم اپنے دنیا بھر کے صارفین کی متنوع ضروریات اور خواہشات سے آگاہ ہیں اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان کی توقعات کے مطابق بہترین مصنوعات فراہم کی جائیں۔ خوبصورت اور کم قیمت کا اسمارٹ فون لینے خواہش مندوں میں ہر ایک کے لئے K8اور K5بہترین انتخاب ہوگا ۔ "

اہم خصوصیات: 
(K8) کے 8 :
5 انچ ایچ ڈی، ان سیل ٹچ، 1.3گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 8 ایم پی ریئر اور 5ایم پی فرنٹ کیمرا، 1.5 جی بی ریم ، انڈرائڈ 6.0 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم،2125ایم اے ایچ بیٹری، وائی فائی ، بلوتوتھ، یو ایس بی اورگولڈ، انڈیگو اور وہائیٹ کلر ز میں دستیاب ہے ۔

(K5) کے 5:
5انچ ، ایف ڈبلیو وی جی اے ، 1.3گیگا ہرٹز کواد کور، 5میگا پکسل ریئر اور 2ایم پی بیک کیمرا، 1900ایم اے ایچ بیٹری، وائی فائی ، بلوتوتھ اور گولڈ، سلور اور ٹائیٹین کلر میں دستیاب ہے۔

K5 اور K8 اسمارٹ فونز کے ذریعے انتہائی واضح تصاویر کے علاوہ بہترین سیلفیاں بھی لی جاسکتی ہیں 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی