سٹیزن فاﺅنڈیشن نے پاکستان بھر کے 89 سرکاری اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا، بہتر تعلیم کے ساتھ انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا


کراچی (اُردو وائس پاکستان 22 اپریل 2016)  دی سٹیزن فاﺅنڈیشن (ٹی سی ایف) نے ملک میں تعلیمی معیار ، اسکول کے نظام میں بہتری اور اسکول نہ جانے والے بچوں کے داخلے کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے پاکستان بھر کے 89 سرکاری اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا ہے ۔ یہ اقدام پنجاب ، سندھ ا ور خیبر پختونخواہ حکومتوں کے تعلیم کے محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ٹی سی ایف کے ساتھ طے پانے والی متعدد شراکتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔ پاکستان ریلویز (01 اسکول) ، خیبر پختونخوا ، وزارت تعلیم ( 05 اسکول) اور سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ( 03 اسکول) سے معاہدے کے بعد ٹی سی ایف کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اور پنجاب حکومت کے ساتھ ایک حالیہ معاہدے کے تحت 80اسکولوں کا انتظام سنبھالنا پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت اس کی نمایاں پیش رفت ہے۔ 

ٹی سی ایف کے سی ای او سید اسد ایوب نے کہا :
” پاکستان بھر کے شہروں میں موجود کچی آبادیوں اور دیہاتوں میں 1,000 سے زائد اسکول قائم کرنے کے بعد دی سٹیزن فاﺅنڈیشن اب اس کام میں وسعت لانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے تاکہ اسکولوں میں داخل طالب علموں کی موجودہ تعداد 165,000 سے بڑھا کر 15 لاکھ تک پہنچا ئی جائے ۔ اس حکمت عملی کے ایک اہم عنصر کے طور پر ٹی سی ایف تمام صوبائی حکومتوں تک اپنی شراکت میں وسعت لائے گا اور اپنے کم اخراجات کے حامل تعلیمی ماڈل کو رائج کر کے متعدد مشکلات کے شکار اسکولوں کی کار کردگی میں بہتری لائے گا۔ ©"

ٹی سی ایف کا ارادہ ہے کہ ا ن سرکاری اسکولوں کو فعال بنایا جائے ، وہاں جدید انتظام اور طریقہ کار رائج کیا جائے ، نصاب میں بہتری لائی جائے اور اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے ۔ ان جاری طریقوں کی بدولت ادارہ اپنے آزمائے ہوئے انتظامی اور تعلیمی تجربے کو ان اسکولوں میں رائج کرے گا تاکہ داخلے کی شرح میں اضافہ ہو سکے اور معیار تعلیم میں بہتری لائی جاسکے۔ 

ان پبلک ۔ پرائیوٹ شراکت کے متعدد پروگراموں کے تحت چلنے والے اسکولوں میں ہر داخلہ لینے والے طا لب علم کو فیس میں چھوٹ دی جاتی ہے تاہم اس ضمن میں ٹی سی ایف کو ان اسکولوں میں بہتری لانے اور تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اضافی رقم کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ٹی سی ایف کی تعلیمی تحریک کے بارے میں مزید معلومات www.tcf.org.pk پر دستیاب ہیں۔ 

دی سٹیزن فاﺅنڈیشن (ٹی سی ایف )ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے جس کا سنگ بنیاد 1995 میں چند افراد رکھا ، ان کا مقصد پاکستان میں تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی لانا ہے ۔ 20سال بعد اب ٹی سی ایف تعلیم کے شعبے میں سہولیات سے محروم بچوں کے لئے پاکستان کا صف اول کا ادارہ ہے ۔ ٹی سی ایف ماڈل پاکستان کے دیہی اور شہری پسماندہ علاقوں میں اسکول قائم کرکے معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ سال 2015تک ٹی سی ایف نے ملک گیر سطح پر 1060اسکول قائم کئے ہیں جہاں 165,000 طالب علم معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ادارہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ داخلہ لینے والے طالب علموں کی مجموعی تعداد میں نصف لڑکیاں موجود ہوں۔ 


1/کمنٹس:

  1. راجہ بھی لا جواب تھا صحراۓ عشق کا
    لیکن دیار حسن کی رانی غضب کی تھی

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی