اسہال (ڈائریا) کی روک تھام اور بیماری کی شرح میں واضح کمی لانے کے لئے ریکٹ بنکیزرکی کوششیں


ریکٹ بنکیزر کی گلوبل ہیڈ برائے ایکسٹرنل کمیونکیشنز اینڈ افیئرز پٹریشیا اوہیر، آر بی پاکستان کے سی ای او شاہ زیب محمود، ڈائریکٹر مارکیٹنگ فہد اشرف حفظان صحت کے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ بطور صحت و صفائی کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کے سلسلے میں دوہری گاﺅں میں لوگوں کے ساتھ موجود ہیں۔ 



کراچی (اردووائس پاکستان نیوز) ڈیٹول بنانے والی کمپنی ریکٹ بنکیزر نے طویل المیعاد عزم کے ساتھ پاکستان میں صفائی کی عادت بہتربنانے اور ڈائریا جیسے مہلک مرض میں کمی لانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان ریکٹ بنکیزر کی ایکسٹرنل کمیونکیشنز اینڈ افیئرز کی گلوبل ہیڈ پیٹریشیا اوہیر (Patricia O'Hayer) کی جانب سے سرگودھا کے گاﺅں دوہری میں پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا۔ اس حوالے سے پیٹریشیا اوہیر نے پاکستان کے دورہ کے دوران دوہری میں ڈائریا کے خاتمے اور صفائی کی عادت میں بہتری لانے والے پائلٹ پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریکٹ بنکیزر کا پاکستان میں اسی طرح کے منصوبوں کا آغاز اور ان کو برقرار رکھنے کا عزم کرتا ہے جس کے ذریعے ملک میں صفائی و ستھرائی کی عادات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ ریکٹ بنکیزر اپنے اس منصوبے کے تحت ڈائریا کے واقعات میں یقینی کمی لائے گا خاص کر بچوں میں تاکہ ڈائریا سے منسلک امراض سے بچوں کی اموات کو روکا جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں آسانی سے روکی جانے والی بیماری ڈائریا ان کی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ پاکستان میں ہر سال ڈھائی کروڑ بچے ڈائریا سے متاثر ہوتے ہیں اور ان میں سے 53 ہزار 300 بچے ڈائریا سے منسلک امراض کے باعث دم توڑ دیتے ہیں۔ 

ڈائریاسے روک تھام کے سلسلے میں اس پائلٹ پروجیکٹ بعنون 'صحت مند گھرانے ، خوشحال پاکستان پر این جی او پلان انٹرنیشنل پاکستان کے اشتراک سے کام کیا جارہا ہے ۔ یہ این جی او پہلے ہی پورے پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ تاہم ا س پروجیکٹ میں ریکٹ بنکیزر کی شرکت اور تعاون سے بہتر اور فوری نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ اس پروجیکٹ کے استحکام کے لیے ریکٹ بنکیزر کا کردار اہم ہے جس نے ایک خصوصی کاروباری ماڈل کو متعارف کرایا ہے جو خواتین کو خود مختار بنارہا ہے ۔ اس سلسلے میں خواتین کو صحت و صفائی کی تربیت دے کر ایک خصوصی باسکٹ فراہم کی گئی ہے جس میںصحت اور صفائی کے لئے ضروری پروڈکٹس شامل ہیں۔ اس خصوصی باسکٹ کو مختلف کمپنیوں کی تیارکردہ پروڈکٹس سے بنایا گیا ہے ، ان کا معیار بہترین ہے جبکہ قیمتوں میں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ اس پرو جیکٹ کا بنیادی مقصد لوگوں کے طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے جس سے پاکستان میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوسکے اور خواتین کے کردارکو تقویت ملے جس سے نہ صرف وہ اپنے خاندان کی صحت کا بہترطور پر خیال رکھ سکے ہے بلکہ اپنے محلے میں مثبت تبدیلی لا سکے ۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکٹ بینکائزر کے چیف ایگزیکٹو شاہزیب محمود نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ریکٹ بنکیزر کا کاروبار ہر گھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر طرز عمل کو متعارف کرانے اور بہتر عوامی صحت اور صفائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "بہتری کی ابتداءسب سے پہلے اپنے گھر سے کی جائے جس کے نتیجے میں تمام شہریوں میں صفائی پر مبنی طرز عمل اختیار کرنے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ یہ بڑی حد تک کم شرح خواندگی اور کم آمدن رکھنے والے علاقوں میں ہے جہاں مثال کے طور پر کھلے عام رفع حاجت عام زندگی کا حصہ ہے جو ڈائریا سے منسلک بیماریوں اور بالخصوص نونہالوں کی بلند شرح اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس لئے ریکٹ بنکیزر نے یہ بڑا منصوبہ شروع کیا ہے جس کو وقت کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا تاکہ تعلیم کے ذریعے رویوں میں تبدیلی لائی جائے، نکاس میں بہتری کے لئے براہ راست عوام کو شریک کیا جائے اور صفائی کی عادت کو عام بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ریکٹ بنکیزر کو حکومت کا مکمل اعتماد اور تعاون حاصل ہے جس کی ضرورت مستقبل میں بھی درکار ہوگی تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل کو پورے پاکستان میں یقینی بنایا جائے ۔ "

ریکٹ بنکیزر 150 سال سے زائد پرانی کمپنی ہے اور صحت، صفائی اور گھر سے متعلق برانڈڈ مصنوعات تیار اور تشہیر کرتی ہے۔ یہ دنیا کے 200 کے قریب ممالک میں کام کررہی ہے۔ سال 2015 میں نیوزویک جریدے نے کاروباری پائیداری اور ماحولیاتی اثرات کے اعتبار سے دنیا کی ٹاپ ٹین گرین کمپنیوں میں اسے چوتھی بڑی کمپنی قرار دیا تھا۔ 


پاکستان میں ریکٹ بنکیزر نے 1950 کی دہائی میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا ،اپنے معیارو مہارت کے باعث پاکستانیوں کی تین نسلوں پر اس کے بہت سے برانڈز اعتماد کی علامت ہیں۔ ان برانڈز میں ڈیٹول، ہارپک، مارٹین، کلیئراسل، اسٹرپ سلز اور ویٹ شامل ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی