تین وقت روٹی کمانے کے لئے شراب خانوں میں ڈانس کرنا بہتر ہے ، بھیک مانگنے سے : سپریم کورٹ


ممبئی ( اُرْدُوْ وائس آف پاکستان 27 اپریل 2016) مہاراشٹر کی حکومت کے بارز یا شراب خانوں میں ڈانس ، مجروں کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم نے کہا ہے کہ تین وقت کی روٹی کمانے نے لئے اگر خواتین بارز میں ڈانس اور مجرے کرتی ہیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں ۔ یہ بہتر ہے جعلی معذور بن کر بھیک مانگنے سے۔ کورٹ نے حکومت کے اس فیصلے کو بھی ہدف تنقید بنایا جس میں حکومت نے تعلیمی اداروں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے تک بارز یا شراب خانے کھولنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ 

سپریم کورٹ کا کہنا کہ ڈانس ایک پیشہ ہے، اگر یہ پیشہ بے حیائی اور فحاشی پر مبنی ہو تو اپنا تقدس کھودیتا ہے۔ حکومتی اقدامت امتناعی نہیں ہونی چاہئیں۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی