ستر 70 سالہ جوڑے کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی، بچہ بالکل صحت مند

بھارت ، ہریانہ ( ارد و وائس آف پاکستان ویب ڈیسک) اسے آپ جو بھی نام دیں۔ سائنس سے کچھ بھی ممکن ہے۔ 72 سالہ دالیندر کاورنے شادی کے 46 سال بعد ایک صحت مند بچے جو جنم دیا۔ بچے کا نام ارمان سنگھ رکھا گیا۔ جبکہ دالیندر 20 سال پہلے سن یاس کو پہنچی تھی۔ یہ سارا کمال ’ان۔وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف۔ ٹیسٹ ٹیوب) تیکنیک کا ہے۔ اس تیکنیک میں نطفہ اور بیضے عورت کی بچہ دانی کے باہر رکھ دیئے جاتے ہیں۔ اس عمل سے پیدا ہونے والے بچے کو ٹیسٹ ٹیوب بی بی کہا جاجاتا ہے۔

دالیندر کے 79 سالہ شوہر، مہندر سنگھ گل اپنی بیوی کو لیکر علاج کے لئے پہلی بار 2013 میں امرتسر پنجاپ سے ہریانہ کے ہسار آئے تھے ، اور تب سے باقاعدہ طور پر کامیاب علاج کے لئے یہاں آتے رہتے ہیں۔ 2 بار آئی وی ایف کی ناکامی کے بعد تیسری بار میں دالیندر کاور حاملہ ہوگئی۔ نیشنل فرٹیلیٹی اور ٹیسٹ ٹیوب بی بی سینٹر کے مالک ڈاکٹر انوراگ رشنوئی کے مطابق خاتوں ان کے بارے میں اخبار میں پڑھ کر پہلی بار 2013 میں ان کے پاس آئی تھی۔ 70 سالہ کی عمر میں بچہ پیدا کرنے کا اس مرکز میں یہ دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل 2006 میں 70 سالہ راجو دیو نے بچے کو جنم دیا تھا۔ 2008 میں ایک 66 سالہ خاتون نے مذکورہ مرکز میں ٹرپلٹ کو جنم دیا تھا جن میں 2 لڑکے اور 1 لڑکی تھی۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی