پچاس ہزار پولیس والے مجھ پر بندوقیں ایسا تانے جیسا کہ میں اسامہ بن لادن ہوں: سنجے دت

دہلی (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک ) دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنجے دت نے اپنی گرفتاری، جیل کی زندگی بھارتی پولیس و جیل حکام کے برتائو کے بارے میں دل کھول کر بات کی۔

اپنی گرفتاری کے بارے میں بتایا کہ ’’جب میں بمبئی ایئر پورٹ پہنچا، اور لفٹ سے اتررہا تھا تو میں نے دیکھا کہ 50 ہزار پولیس اہلکار اپنی بندوقیں مجھ پر اس طرح تانے کھڑے ہوگئے جیسا کہ میں کوئی اسامہ بن لادن ہوں۔‘‘ سنجے نے کہا کہ 30 سال پہلے جب میں ماریشس میں فلم کی شوٹنگ پر تھا میری بہن نے فون کرکے بتایا کہ مجھ پر بندق رکھنے کا الزام لگ گیا ہے۔ میں نے کہا اچھا، واقعی میں؟؟ 

میں نے چونکہ پہلی دفعہ کوئی جرم کیا تھا، سوچا کہ پولیس مجھے جانے دیگی۔ مگر مجھے کرائم برنچ لے جایا گیا۔۔میں نہیں جانتا تھا کہ ٹاڈا (Terrorist and Disruptive Activities) کیا ہے۔ ایم سنگ اس وقت کے ممبئی پولیس کے جوائںٹ کمشنر تھے وہ آئے اور کہا کہ مجھ پر ممبئی بم دھماکوں کے الزم میں مقدمہ کیا گیا ہے۔ یہ سننا تھا کہ میں اندر سے بالکل ٹوٹ سا گیا۔ اور میں نے کہا کہ آپ مجھ سے کیسے یہ توقع کرتے ہیں کہ میں اپنے شہر میں دھماکہ کروں گا؟ اپنے ہی ملک کے خلاف کام کروں گا۔۔؟ 

اُس نے کہا آئی ایم سوری: مجھے تمہیں گرفتار کرنا ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی