ایل جی نے ہوم سنیما کے شائقین کیلئے نیا لیزر پروجیکٹر متعارف کرادیا

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پروبیم (LG ProBeam) کے نام سے نیا لیز پروجیکٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے اس نئے لیز پروجیکٹر کی نمائش اگلے ماہ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس 2017 نمائش میں کی جائے گی۔ ایل جی کا پرو بیم لیزر پروجیکٹر صارفین کی ضروریات سے بڑھ کر کارآمد ہے ، یہ نہ صرف اعلیٰ معیار کی کارکردگی کا حامل ہے بلکہ اس کی بدولت آپ اپنی سہولت کے مطابق کبھی بھی اور کہیں بھی موویز اور ٹی وی پروگرام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 


ایل جی کی پروبیم (ماڈل ایچ ایف8اوجے) ہوم سینما کے لئے بہترین ہے کیونکہ اس میں جدید لیزر انجن ہے جو 2000 لیومنز تک کی برائٹ نس پیدا کرتی ہے جس کی بدولت ایک روشن کمرے میں بھی ویڈیو سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ ایل جی کا پرو بیم لیزر پروجیکٹر پتلا ، بہترین ڈیزائن کی حامل ہے اور اسے آسانی سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے۔ اس کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے کھڑا بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کا وزن 2.1 کلوگرام ہے جو 2 ہزار لیومنز کی برائٹ نس رینج میں سب سے کم وزنی فل ایچ ڈی لیزر پروجیکٹر ہے۔ 

ایل جی پروبیم پروجیکٹر کو کسی بھی بلو ٹوٹھ آڈیو پروڈکٹ جیسے ایکسٹرنل اسپیکر یا ہیڈ فون سے ملایا جاسکتا ہے۔ ایل جی کے پروبیم لیزر پروجیکٹر کی وائر لیس مررنگ فیچر کی بدولت اسمارٹ ڈیوائسز سے میراکاسٹ (Miracast)کا فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہترین امیج سیٹنگ اور تصاویر کو تیزی و آسانی سے بیلنس بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

اس کی بدولت صارفین کو ایل جی کے ایوارڈ یافتہ ویب او ایس پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ خدمات اور پروگرام سے اپنی سہولت کے مطابق بھرپور رسائی ہوگی۔ مزید یہ کہ ایل جی کے میجک ریموٹ کنٹرول کی بدولت ویب او ایس اسمارٹ ٹی وی انٹرفیس کو آسانی سے چلایا جاسکتا ہے۔ ویب او ایس کے ساتھ صارفین آسانی سے اپنے مطلوبہ مقام اور دستیابی کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ ان بہترین فیچرز کی بدولت اسے گھر میں کسی بھی جگہ یا باہر کیمپنگ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے بتایا، "ایل ای ڈی پروجیکٹرز میں صف اول کے ادارے کے طور پر ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ سیکٹر تخلیقی تجربے کے لئے پراعتماد ہے اور اسے امید ہے کہ صارفین میں پہلا لیزر پروجیکٹر مقبولیت حاصل کرے گا۔ ایل جی کو ہوم سنیما میں منفرد انداز سے اضافہ جاری رکھنے کے لئے متحرک اقدامات پر فخر ہے۔"

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی