سپریم کورٹ نے حلیب دودھ کو انسانی صحت کیلئے موزوں قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں حلیب فوڈز لمیٹڈ کے تیار کردہ دودھ کو
استعمال کے لئے موزوں قرار دیدیا ہے۔ یہ حکم نامہ سپریم کورٹ کی جانب سے پیکجڈ دودھ کے معیار سے متعلق دائر سول پٹیشن کی سماعت کے دوران 9 مارچ کو جاری کیا گیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حلیب فوڈز لمیٹڈ کے دودھ کی پیداوار/پیکجڈکو انسانی صحت کے لئے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسا کہ عدالت نے دیگر معاملات میں بھی حکم دیا ہے ، عدالت حکم دیتی ہے کہ قوائد و ضوابط کے مطابق ایس جی ایس سے دودھ کا براہ راست تجزیہ کرایا جائے۔ ایس جی ایس کی جانب سے دودھ کی مزید ٹیسٹنگ موسم گرما میں متوقع ہے جب دودھ خراب ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔ تاہم بعض حلقوں کی جانب سے حلیب دودھ میں فارمولین کی شمولیت کی من گھڑت افواہوں کے باعث ایس جی ایس کی جانب سے حلیب دودھ کی جانچ پڑتال گزشتہ دسمبر میں پہلے ہی کی جاچکی ہے اور اس رپورٹ میں حلیب دودھ کے نمونے کو فارمولین کی شمولیت سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے افواہوں کی بنیاد پی سی ایس آئی آر کی ایک ٹیسٹ رپورٹ بنی تھی جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینمل سائنسز (یو وی اے ایس) اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) کی دیگر دو معروف لیبارٹریوں نے اپنی رپورٹس کے نتائج میں کہا تھا کہ کہ حلیب دودھ کی جانچ پڑتال کے بعد اس میں فارملین نامی کیمیکل نہیں تھا۔ یہ تینوں نمونے ایک ہی بیچ سے لئے گئے جو تین لیبارٹریز نے جانچے ، اس کا مطلب ہے کہ دو لیبارٹریز کے نتائج پی سی ایس آئی آر کے نتائج سے متضاد ہیں۔ 

اس حوالے سے حلیب نے آگے بڑھتے ہوئے ملکی و غیرملکی طور پر مشہور اداروں ایس جی ایس لیبارٹری اور قرشی لیبارٹری سے مزید ٹیسٹنگ کرائی اور دونوں اداروں نے حلیب دودھ کو فارملین سے پاک قرار دیا اور اب اس بات کی مزید تصدیق سپریم کورٹ کے حکم نامے سے بھی واضح ہوگئی ہے جس میں حلیب دودھ کو انسانی استعمال کے لئے موزوں قرار دیا گیا۔ 

حلیب فوڈز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہارون لودھی نے بتایا، "سپریم کورٹ کے حکم نامے میں حلیب دودھ کے انتہائی اعلیٰ معیار سے متعلق ہماری پوزیشن کی واضح طور پر توثیق کی گئی جس میں ہم نے انتہائی محفوظ طریقوں کے ذریعے قومی و بین الاقوامی معیار 30سال سے زائد مدت تک برقرار رکھا ہے۔"

انہوں نے مزید وضاحت کی ، "حلیب کے پیداواری طریقے آئی ایس او 9001:2008 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم، آئی ایس او 22000: 2005 فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، آئی ایس او 14001 انوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور نیشنل سرٹیفکیشنز حلال فوڈز مینجمنٹ سسٹم اور پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) لائسنسنگ (سند یافتہ پروڈکٹ) سے سندیافتہ ہیں۔ حلیب کے پلانٹ میں ملک اسکریننگ لیبارٹری میں دودھ کے معیار کی سطح متعین کرنے کے لئے 23 سے زائد ٹیسٹس کئے جاتے ہیں۔ اس سے قبل خام دودھ جمع کرنے کے مراکز میں سات مختلف ٹیسٹس کئے جاتے ہیں اور اگر دودھ ان میں سے کسی بھی ٹیسٹ کو پاس کرنے میں ناکام رہتا ہے تو وہ دودھ مسترد کردیا جاتا ہے۔ ©"

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،"سال کے آغاز میں میڈیا کے ایک حصے نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرکے یہ غلط خبر پھیلائی کہ حلیب دودھ میں فارملین شامل ہے۔ حسب توقع ایسی متنازع اور فرضی خبر کی رپورٹنگ نے عوام کی توجہ حاصل کرلی اور ان میں حلیب دودھ کے معیار سے شک و شبہات پیدا ہوئے۔ تاہم سپریم کورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی حالیہ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے 9 مارچ کو حکم جاری کیا جس میں حلیب دودھ کو انسانی استعمال کے لئے موزوں قرار دیا گیا اور یوں صارفین کو احساس ہوا کہ انہیں غلط معلومات فراہم کی گئی تھی اور ان کا پیکجڈ ملک کے برانڈ پر اعتماد واپس بحال ہورہا ہے۔ "

حلیب فوڈز کا تعارف
حلیب فوڈز لمیٹڈ 1984 میں قائم ہوئی اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اسے بانی سمجھا جاتا ہے۔ حلیب فوڈز لمیٹڈ 170 سے زائد کلیکشن پوائنٹس کے دودھ جمع کرنے کے نیٹ ورک کو دو جدید ترین ڈیری پروسیسنگ پلانٹس سے آپریٹ کرتا ہے۔ اس کے موجود پورٹ فولیو میں حلیب یو ایچ ٹی ملک، ٹی میکس، آل میکس، ڈیری کوئین بطور ٹی وائٹنر، یو ایچ ٹی کریم، ڈیزی بٹر، حلیب اصلی گھی اور جوس کٹیگری میں جسٹ فروٹ شامل ہیں۔ 

حلیب کے پیداواری طریقے آئی ایس او 9001:2008 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم، آئی ایس او 22000: 2005 فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، آئی ایس او 14001 انوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور نیشنل سرٹیفکیشنز حلال فوڈز مینجمنٹ سسٹم اور پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) لائسنسنگ (سند یافتہ پروڈکٹ) سے سند یافتہ ہیں۔

صفائی، غذائیت، صحت اور صارفین کی دیکھ بھال پر بھرپور اہمیت دینے کے ساتھ حلیب فوڈ لمیٹڈ عالمی سطح پر رائج ڈیری کے طریقے استعمال کرتا ہے۔ ان میں بہترین ڈیری فارمز سے جمع دودھ، محفوظ ٹرانسپورٹیشن، لیب ٹیسٹنگ، کلاریفکیشن ، پیسچرائزیشن، ہوموجینائیزیشن، یو ایچ ٹی ٹریٹمنٹ اور پیکجنگ اور ڈسٹری بیوشن سے قبل صاف ستھری اسٹوریج شامل ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی