یوفون بلوچستان میں فٹبال چیمپین شپ کرائے گی، چار شہروں سے ٹیمیں حصہ لیں گی

صوبے کے چار شہروں سے ٹیمیں حصہ لیں گی، فائنل 4 مئی کو کوئٹہ میں ہوگا

اسلام آباد:  فٹبال کے کھیل میں اپنا لوہا منوانے کے شوقین کھلاڑیوں کے لئے یوفون نے بلوچستان میں فٹبال چیمپین شپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یوفون کے لئے بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے اور یہاں اسے صوبے کے نوجوانوں میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔ بلوچستان بہت سے باصلاحیت لوگوں کا مرکز رہا ہے۔ 

یوفون بلوچستان کے چار شہروں میں فٹبال چیمپین شپ شروع کررہا ہے۔ یہ چیمپین شپ خضدار، چمن، پشین اور کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں مختلف کالجز، جامعات اور کلبز کی فٹ بال ٹیمیں یوفون فٹبال چیمپین شپ کپ جیتنے کے لئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی ۔

یوفون کے برانڈ ایمبیسڈر اور قومی فٹبال ٹیم کے نمایاں کھلاڑی فضل محمد بھی اس چیمپین شپ میں شرکت کریں گے ۔ وہ ابھرتے ہوئے نوجوان فٹبالرز کے لئے ایک مثال ہیں جو فضل محمد کی کامیابیوں سے رہنمائی لے کر اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ 

اس چیمپین شپ کا انعقاد یوفون کی نوجوانوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کاوشوں کا تسلسل ہے۔ یہ چیمپین شپ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور ساتھی فٹ بالرز کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرے گی جو بھرپور صلاحیتوں کے باوجود مناسب سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اپنے خوابوں کو عملی شکل نہیں دے پاتے۔ یوفون کا ارادہ ہے کہ ایسے نوجوان فٹبالرز کو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور اپنے کیرئر میں آگے بڑھنے کے لئے بڑے اور بہتر مواقع حاصل کرسکیں۔ اس چیمپین شپ کی کوریج مقامی میڈیا میں بھرپور انداز سے کی جائے گی جس کے باعث کھیلنے والی ٹیموں کو منظرعام پر آنے کا موقع ملے گا۔ 

یوفون کے ہیڈ آف مارکیٹنگ عدنان انجم نے کہا، "یوفون اس بات پر بھرپور یقین رکھتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یوفون چاہتا ہے کہ نوجوانوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں تیار کرنے کی غرض سے پلیٹ فارم کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ فٹبال بلوچستان میں انتہائی مقبول ہے اور ہمارے لئے صوبے میں باصلاحیت افراد کو ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنا خوش کن ہے۔ کسے معلوم کہ اگلا بڑا فٹبالر اس چیمپین شپ کے ذریعے سامنے آئے اور فٹبال کے میدان میں ملک کا نام روشن کرے۔ "

اس چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راو ¿نڈ میں ہر شہر کی مختلف ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی اور جیت کی صورت میں انہیں اپنے شہر کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔ ابتدائی راو ¿نڈ کی آٹھ فاتح ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔ اس کے اگلے مرحلے میں چاروں شہروں سے جیتنے والی ایک ایک ٹیم سیمی فائنل میں مقابلہ کرے گی اورسیمی فائنل جیتنے والی دو ٹیموں کو فائنل میچ میں اپنے جوہر دکھانے اور گرانڈ ٹرافی جیتنے کا موقع ملے گا۔ اس چیمپین شپ کا آغاز 17 اپریل 2017 سے ہوگا جبکہ فائنل میچ چار مئی 2017 کو کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی