دنیا میں ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے ، ہمیں اسکے لیے تیارہوناہوگا: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

دنیا میں ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے ، ہمیں اسکے لیے تیارہوناہوگا: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ



اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے  کہ دنیا میں ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے ، ہمیں اسکے لیے تیارہوناہوگا، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے ، ہمیں دیکھناہوگا اس تبدیلی سے کیسےفائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈینزاینڈڈائریکٹرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بحران سےنکل رہی ہے، سیمینار کا یہ مناسب وقت ہے، ہمیں بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ مشیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شروع سےاپنی ایکسپورٹ بڑھانےمیں ناکام رہا اور ایکسپورٹ بڑھانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسےفائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دیکھناہوگا کہ 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین جاب کی طرف کیوں نہیں آتی؟ ہمیں بزنس اسکولز کو بڑھانا ہوگا، حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کواسکالرشپ دی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہےلیکن ہمیں اس کے لیے تیارہوناہوگا، بزنس اسکولز کو اس تبدیلی سے مقابلے کیلئے تیاررہناہوگا، دیکھنا ہوگا بزنس اسکول ایکسپورٹ کےاضافےکیلئےکیاکرداراداکرسکتےہیں۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ ایسے بزنس گریجویٹ تیارکریں جوحکومت کی استعدادکارمیں اضافےکاسبب بنیں، ہمیں معیاراورقومی مفادپرفوکس کرکےکام کرناہوگا۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی