سوشل میڈیا پر سابق شوہر کے خلاف مہم چلانے پر سابق شوہر اسد بشیر نے اداکارہ وینا ملک کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

سوشل میڈیا پر سابق شوہر کے خلاف مہم چلانے پر سابق شوہر اسد بشیر نے اداکارہ وینا ملک کو  ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا



لاہور(نیوز ڈیسک 12 نومبر 2020)    وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے انکے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانےاور بچوں کو غیر قانونی طور پر دبئی سے پاکستان منتقل کرنے پر وینا ملک کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا  جس میں 10 دنوں کے اندر  غیر مشروط معافی نہ مانگنے کی صورت میں 500 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے اور ہتک عزت مقدمے کے سلسلے میں عدالتی کارروائی شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسد بشیر خٹک نے بتایا کہ وینا ملک نے  راولپنڈی کی عدالت میں میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیس دائر کیا  اور سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا، میں کافی عرصہ سے یہ سب برداشت کر رہا تھا مگر اب برداشت کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ وینا ملک نے    دو بچوں ابراہم اسد اور امل اسد جو کہ امریکی شہری ہیں کو غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ دبئی کی کورٹ آف اپیل نے 10 جون 2020 کوانکے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بچوں کو انکے حوالے کرنے کرنا حکم دیا تھا۔ مزید یہ کہ  بچوں کا نام ای سی ایل میں داخل کرتے ہوئےعدالت نے  حکم جاری کیا تھا کہ والدین کی اجازت کے بغیرنابالغ  بچوں کو متحدہ عرب امارات سے نہیں لے جایا جاسکتا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں امریکن ایمبیسی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ انہیں امریکی شہریت کے حامل بچوں کی غیر قانونی ٹریفیکنگ کا علم ہو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایف آئی اے کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا کہ دبئی میں موجود پاکستانی ایمبیسی نے دونوں بچوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جس کے بعد وینا ملک بچوں کو پاکستان لے آئیں۔ انہوں نے ایف آئی اےسے استدعا کی ہے کہ وینا ملک پاکستان میں موجود ہیں انکا نام ای سی ایل میں داخل کیا جائے تاکہ وہ یہاں رہ کر عدالت کا سامنا کریں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی