8 بڑے منصوبوں سے10ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی:چیئرمین واپڈا

اکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک نے آسٹرین کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد کے ہمراہ چیئرمین واپڈ لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر)سے ملاقات کی۔ چیئرمین واپڈا نے آسٹرین سفیر اور وفد کو بتایا کہ واپڈا اِس وقت 8 بڑے کثیر المقاصد منصوبے تعمیر کر رہا ہے، جن میں دیا مر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ قابلِ ذکر ہیں۔ 

یہ منصوبے 2024 ء سے 2029 ء کے دوران مرحلہ وار مکمل ہونگے۔ اِن منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اورکم لاگت پن بجلی پیدا کرنے میں10 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا۔ 

وفد کو تھا کوٹ اور پٹن سمیت واپڈا کے اُن منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا، جو تعمیراتی کام کا آغاز کرنے کیلئےدستیاب ہیں۔آسٹرین کمپنیاں بھی بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے اِن مواقع سے فائدہ اُٹھا سکتی ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی