سندھ کے پہلے کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

سندھ کے پہلے کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا


کراچی: آئی او بی ایم نے فخریہ انداز سے اعلان کیا ہے کہ اسکے انتہائی اولو العزم طالب علم اسد علی میمن نے دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرکے غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ اس بڑی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے افراد کے ایک خصوصی گروپ کا حصہ بن گئے ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے اب وہ سندھ کے پہلے اور واحد شخص ہیں۔ 

آئی او بی ایم کے اعلامیہ کے مطابق ادارہ طالب علم کی ماؤنٹ ایوریسٹ پہاڑ سے بحفاظت اترائی، انکی صحت کی حفاظت، اہل خانہ اور پیاروں کے پاس انکی واپسی کیلئے دعاگو ہے۔ آئی او بی ایم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے جہاں طالب علموں کو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کی ترغیب ملے۔ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر اسد علی میمن کی کامیاب چڑھائی دراصل ہماری ان اقدار،یعنی جستجو کی بیداری، ہر طرح کے حالات کے لئے پرعزم، اور وسعت قلبی کی بھرپور تلاش کی عکاسی کرتی ہیں جسے ہم اپنے تمام طالب علموں میں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک تعلیمی ادارہ کی حیثیت سے ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کوہ پیمائی کی دنیا میں موجود سب سے بڑی کامیابی یعنی دنیا کی سب سے بلند چوٹی تک پہنچنے کی کاوش میں اسد علی میمن کو اپنا تعاون پیش کیا ہے۔ 




0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی