144 کھرب 60 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا  144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ 24-2023 کا مجموعی حجم 144 کھرب 60 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ  ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 کھرب 50 ارب روپے کی تاریخی رقم مختص کی گئی ہے اور  دفاعی اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں صنعتوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی