فصل پے اور کسان گودام کا کسانوں کا منافع بڑھانے کیلئے اشتراک

کسانوں کو منافع بڑھانے میں معاونت فراہم کرنے میں صف اول کے پلیٹ فارم فصل پے (FasalPay) اور جدید ایگری اسٹوریج ٹیکنالوجی کے حامل کسان گودام (Kissan  Gudam) نے فصلوں کی بعد از کٹائی کے مراحل کسانوں کے لئے آسان کرنے کے حوالے سے اشتراک کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد کسانوں کو فصلوں کا ذخیرہ، زرعی مداخلات اور باسہولت زرعی فنانسنگ کے لئے ایک جامع حل فراہم کرنا ہے۔

فصل پے اور کسان گودام کا کسانوں کا منافع بڑھانے کیلئے اشتراک



پاکستان میں کسانوں کو فصل کی کٹائی کے فوری بعد انکی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، کیونکہ منڈیوں میں سپلائی کی کثرت کی وجہ سے قیمتیں کم ہوجاتی ہیں اور انہیں بینکوں کو اپنے قرضے واپس کرنے کے ساتھ ساتھ وقت ضائع کئے بغیر اگلی فصل کے لیے زرعی اشیاء بھی خریدنی ہوتی ہیں۔ گودام کے مناسب انتظامات کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ صرف روایتی غیر موزوں حالات میں ہی اجناس کو ذخیرہ کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں فصل کا وزن کم اور معیار میں کمی آجاتی ہے، اس لئے وہ اپنی فصل جلد از جلد فروخت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

آڑھتی اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور بڑی مقدار میں اجناس ذخیرہ کرتے ہیں کیونکہ یہ بات تقریبا100 فیصد یقینی ہے کہ قیمتیں چند ہفتوں بعد بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران 3 سے 6 ماہ کے عرصے میں 20 فیصد سے لیکر 50 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔  کسان اب اپنی فصلوں کو کسان گودام کے جدید ترین ہرمیٹک اسٹوریج مراکز میں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ فصل پے کی جامع زرعی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن میں باسہولت قرضے، بیج اور کھاد کی فراہمی،اور پیداوار کی اچھے نرخوں پر فروخت شامل ہیں۔ اس جامع طریقہ کار کی بدولت کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور پیداوار کی بہتر قیمتیں ملنے سے کسانوں کو زیادہ منافع کا حصول ممکن ہوگا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی