پاکستان میں اسپاٹیفائی پر پنجابی میوزک کی مقبولیت انتہائی عروج پر پہنچ گئی

کراچی:حالیہ برسوں کے دوران پنجابی موسیقی  میں غیرمعمولی مقبولیت کے ساتھ پاکستانی موسیقی کے منظر نامے میں ایک قابل ذکر تبدیلی سامنے آئی ہے جس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ خاص طور پر نوجوان نسل پنجابی گانوں کی روایتی اور جدید موسیقی کی طرف راغب ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اسکی ریلیز کی تعداد اور سامعین کے تناسب، دونوں میں متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔




اسپاٹیفائی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں پنجابی موسیقی کی تخلیق اور تحسین میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2021 کے مقابلے میں پنجابی گانوں کی ریلیز کی مجموعی تعداد دوگنا سے تجاوز کرگئی ہے، جس سے میوزک انڈسٹری کی ترقی اور تخلیقی تبدیلی کا اظہار ہوتا ہے۔ 

پنجابی پاپ کی اسٹریمنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 99 فیصد کا قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دریں اثناء،  پنجابی ہپ ہاپ کے سامعین کی تعداد میں بھی 106 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے اسکی مقبولیت میں اضافہ، بیرون ملک اور  غیرملکی ثقافتوں میں پسندیدگی کی شکل میں اسکی عالمی سطح پر عکاسی ہوتی ہے۔

ایک مشہور پنجابی گیت جو آج بھی سرفہرست ہے وہ علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت ''پسوڑی'' ہے۔ اس سحر انگیز گیت نے دنیا بھر میں موسیقی سے محبت کرنے والوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے اور عالمی سطح پر یہ سب سے زیادہ اسٹریم کئے جانے والے گیتوں میں شامل ہے۔

اسپاٹیفائی کی پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سینئر ایڈیٹر رطابہ یعقوب نے کہا، '' پنجابی میوزک دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ہم پاکستان میں بھی اس کے اثرات ملاحظہ کر رہے ہیں۔ پنجابی موسیقی میں زیادہ سے زیادہ گلوکار تجربات کر رہے ہیں اور اس طرح پنجابی موسیقی کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجابی موسیقی کے فروغ میں اسپاٹیفائی سب سے پیش پیش ہے، اسی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ یہ صنف مزید پھیلے گی۔ ہماری اسپاٹیفائی پلے لسٹ 'پنجابی سوس' میں اس وقت پاکستان کے کچھ ٹاپ پنجابی گانے شامل ہیں۔''




پنجابی موسیقی کا اثر و رسوخ پاکستان سے باہر بھی پھیل گیا ہے اور بھارت، کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کی ٹاپ مارکیٹس تک پہنچ رہی ہے۔ اسپاٹیفائی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی گلوکاروں کے پنجابی زبان کے بہترین گیتوں میں علی سیٹھی اور شائے گل کا سدا بہار گانا 'پسوڑی'، عاطف اسلم کا 'دل دیاں گلاں '، بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا 'باری'، جواد احمد کا 'سمجھاواں - لوفی فلپ'، راحت فتح علی خان کا 'خدا اور محبت(اوریجنل اسکو('اور عابدہ پروین  و نصیبو لعل کا 'تو جھوم' شامل ہیں۔

جہاں تک 2023 کے میوزیکل ٹرینڈز کا تعلق ہے، اسٹریمز کے لحاظ سے ٹاپ فائیو گانوں میں اسپاٹیفائی کے فریش فائنڈز آرٹسٹ نہال نسیم کا گیت 'بے قدرا'، اسپاٹیفائی کے ریڈار آرٹسٹ مانو کا گیت'  4یو'، عاطف اسلم کا 'مانگن آئیاں '، توشی اور ایمی گل کی 'لگڈا نہیں ' اور نصرت فتح علی خان کا گیت 'بن ماہی' شامل ہیں۔

ہم پنجابی موسیقی کی مقبولیت میں ناقابل یقین اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ایک بات واضح ہیکہ  پنجابی موسیقی یہاں موجود ہے، جو دنیا بھر میں موسیقی کے شوقین افراد کو ثقافت اور آرٹ سے ہم آہنگ خوشیوں میں متحد کرتی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی