ٹیٹرا پیک پاکستان کا 26 ویں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس اور ایکسپو 2023 میں امید کا پیغام

ٹیٹرا پیک پاکستان کا 26 ویں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس اور ایکسپو 2023 میں امید کا پیغام


اسلام آباد :  سسٹین ایبل فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز میں سرِ فہرست کمپنی، ٹیٹرا پیک پاکستان نے 26ویں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس اور ایکسپو(Sustainable Development Conference and Expo) میں شرکت کی۔ یہ ایونٹ اسلام آباد میں 19 سے 20 نومبرکے دوران منعقد ہوا، جس کا انعقاد سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) نے کیا۔ماہر پالیسی سازوں اور انڈسٹری لیڈرز نے اس ایونٹ میں اہم مسائل کو حل کرنے اورجنوبی ایشیا کی ماحولیاتی اور معاشی بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔




اس سال کانفرنس کی تھیم"Light at the End of the Tunnel: Hope in Times of Despair"  تھی،جس کا مقصد سیاسی اور معاشی بحران، تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض کے باعث ہونے والے چیلنجز میں امید کی کرن پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر ٹیٹرا پیک پاکستان نے مکالموں میں اپنا بھرپورحصہ ڈالا اور ایک سسٹین ایبل اور روشن مستقبل کے لئے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

 ٹیٹرا پیک پاکستان نے سسٹین ایبلٹی ایکسپو میں ایک ایسے بینچ کو ڈسپلے کیاجو ٹیٹرا پیک کارٹنز کو ری سائیکل کرکے بنایا گیا تھا،جس سے کمپنی کی ری سائیکلنگ سے جڑی لگن کااظہارہوتا ہے۔ معزز مہمان خصوصی سینیٹر شیری رحمان نے ٹیٹرا پیک کے سٹال کا دورہ کیا، کمپنی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان میں ٹیٹرا پیک کے ری سائیکلنگ کے سفر کے بارے میں مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔ ٹیٹرا پیک پاکستان نے گرین ارتھ ری سائیکلنگ نامی ایک مقامی کمپنی کے ساتھ اپنی شراکت داری کے بارے میں بھی مہمانوں کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جوکہ 2014 کے آغاز سے اب تک ہر سال بتدریج اضافے کے ساتھ لاکھوں ٹن پیکجنگ ویسٹ کواکٹھا کر کے ر ی سائیکل کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ٹیٹرا پیک کے استعمال شدہ پیکجنگ کو ری سائیکل کرکے بڑی کامیابی سے قابل فروخت مصنوعات بنا رہے ہیں جس میں گارڈن اور اسکول کا فرنیچر،چھتوں کی تعمیر اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ سسٹین ایبلٹی ایکسپو کی اختتامی تقریب میں ٹیٹرا پیک پاکستان کے سسٹین ایبلٹی سے جڑے اقدامات نے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔

اس کے علاوہ ٹیٹرا پیک پاکستان کے سسٹین ایبلٹی مینیجر، محمد بن شہزاد نے"Sustainable Consumption, Production, and Green Jobs"
کے عنوان سے ہونے والے فائر سائیڈ چیٹ سیشن میں شرکت کی اور ملک میں سسٹین ایبلٹی کو آگے بڑھانے میں ٹیٹرا پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے دوران، ٹیٹرا پیک سسٹین ایبلٹی سے جڑے اپنے عزم پر قائم ہے، اور جنوبی ایشیا اوردیگر خطوں میں سسٹین ایبلٹی کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی