ہماری پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آئی تو چترال جیسے پسمانہ علاقوں سے غربت اور بے روزگاری کا حاتمہ کرکے دم لیں گے۔ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال میں  اپنے پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہویے اعلان کیا کہ اگر ان کی پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آتی تو چترال جیسے پسمانہ علاقوں سے غربت اور بے روزگاری کا حاتمہ کرکے دم لیں گے۔  تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں 

اگر ہم دوبارہ اقتدار میں آییں تو چترال جیسے پسماندہ علاقوں سے غربت اور بے رزگاری کا حاتمہ کرکے دم لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا ورکرز کنونشن سے خطاب۔

 فوٹو کرٹیسی : ڈان


پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن چترال میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہویے بلاول زرداری نے کہا کہ اگر ہمیں دوبارہ اقتدار میں آیے تو چترال جیسے پسماندہ اضلاع سے غربت اوربے روزگاری کا حاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میرا گھر جیسے ہے اور میرے نانا اور والدہ بھِی چترال کے لوگوں کے ساتھ بہت محبت کرتے تھے۔ ورکرز کنونشن سے سپاس نامہ پیش کرتے ہویے سابقہ صوبای وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبای نایب صدر سلیم خان نے مطالبہ کیا کہ چترال میں عوام کو سستے نرح پر گندم فراہم کرنا ، ایک مکمل یونیورسٹی کا اجراء اور دل کے امراض کی علاج کیلیے ایک کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جایے۔ انہوں نے یہ بھِی مطالبہ کیا کہ آصفہ زرداری چترال کی نشست سے انتحابات میں حصہ لے۔ 

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہویے بلاول زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک کا حالت روز بروز ابتر ہوتا جارہا ہے مگر ہمارے ساست دان اپنے ذاتی دشمنی اور انتقام لینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جوان قیادت کے ساتھ تعاون کرے اور ان سے فایدہ اٹھایے۔ ورکرز کنونشن سے سلیم خان، شریف حسین، ہمایون خان، محمد علی شاہ باچا  اور دیگر نے اظہار حیال کیا۔ 

سابق صوبایی وزیر اور صوبای نایب صدر بلاول زرداری کے اس ورکرز کنونشن میں شرکت کرنے پر کافی پر امید ہے۔اس موقع پر چند لوگوں  نے دوسرے پارٹیوں سے استعفے دیتے ہویے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھِی کیا۔ ورکرز کنونشن میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی