جوبلی لائف انشورنس کے ٹیک مینجمنٹ ٹرینیز پروگرام 'ٹیک گریجویٹس' کے پہلے گروپ کی گریجویشن کی خصوصی تقریب

جوبلی لائف انشورنس  کے  ٹیک مینجمنٹ ٹرینیز پروگرام   'ٹیک گریجویٹس' کے پہلے گروپ کی گریجویشن کی خصوصی تقریب

کراچی، 17جنوری، 2023۔ پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے ٹیک مینجمنٹ ٹرینیز کے طور پر کمپنی میں شمولیت اختیار کرنے والے 'ٹیک گریجویٹس' کے پہلے بیچ کے پاس آؤٹ ہونے پربیچ لژری ہوٹل،کراچی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب ان باصلاحیت افراد کے ایک سالہ طویل سفر کا اختتام ہے جنہوں نے مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر آغاز کیا تھا اور اب وہ کمپنی کے اندر مختلف عہدوں پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تیار ہیں۔




جوبلی لائف انشورنس نے گزشتہ سال ٹیک گریجویٹ پروگرام کا آغاز کیا،جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے نفاذ میں بہتری لانا اور کمپنی کے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اس پروگرام میں شامل گریجویٹس متعدد ایسے پروجیکٹس کا فعال حصہ بنے،جن کا مقصد آپریشنز، ایڈمنسٹریشن، مارکیٹنگ، اور دیگر اہم شعبوں میں جدید طریقوں اور مستقل رہنمائی کے ذریعے تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے جوبلی لائف انشورنس ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے تربیت یافتہ ٹیلنٹ کو متعارف کرانے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف مجموعی ورک فورس میں بلکہ ادارے کے اندر بھی مختلف شعبہ جات کے مابین بلا تعطل رابطوں میں اضافہ ہو سکے گا۔

جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد نے ٹیک گریجویٹس کی تقرب میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''یہ تقریب ٹیلنٹ، جدت اور ہمارے ٹیک گریجویٹس کے سفر کی کامیابی ہے۔جوبلی لائف تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرکے ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے لئے کوشاں ہے اور ایسے پرعزم و قابل افراد کی ایسی ٹیم تشکیل دینے کے لئے مسلسل سرگرم ہے جو ہمارے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔''

جوبلی لائف انشورنس کے گروپ ہیڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ کاشف نقوی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''ٹیک گریجویٹ پروگرام، مختلف ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل افراد کی فعال سرگرمیوں کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں تکنیکی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ان افراد کی بطور ٹرینی سے لیکر ٹیکنالوجی پروفیشنلز بننے تک کے سفر کو ممکن بنانے پر فخر ہے۔''

گریجویشن کی تقریب نہ صرف ' ٹیک گریجویٹس ' کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہے بلکہ ٹیکنالوجی کے مسلسل بدلتے ہوئے منظرنامے میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے سے متعلق جوبلی لائف انشورنس کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ یہ پروگرام تسلسل سے جاری اقدام ہے جس میں ہر سال نئے باصلاحیت ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی