دہلی (اردو وائس آف پاکستان 18 جنوری 2016) ہمالین ریجنز کو شدید خطرہ ہے۔ ہمالیہ سے ملحقہ علاقوں میں 8.2 یا اس سے بھی زیادہ شدت کا زلزلہ آسکتا ہے، جو ہمالین ریجنز کے پہلے سے ہی تباہ حال علاقوں کو ہٹ کرسکتا ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں تباہی کا اندازہ تصور سے بھی باہر ہوسکتا ہے۔ بھارت کے یونین ہوم منسٹری کے ڈیزاسٹر منجمنٹ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس ریجن میں بڑا زلزلہ آسکتا ہے جو 8.2 یا اس سے بھی بڑی شدت کا ہوگا۔
یہ زلزلہ حالیہ دنوں میں ان علاقوں میں آنے والے زلزلوں سے کہیں زیادہ شدت کا ہوگا۔ حال ہی میں اس ریجن میں مانی پورمیں جنوری 2016 میں 6.7 کی شدت، نیپال 7.3 کی شدت مئی 2015 میں اور سکم میں سال 2011 میں 6.9 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ان زلزلوں کی وجہ سے پہلے ہی ان علاقوں میں زمین ہل چکی ہے اور پہاڑوں اور زمینوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ ان یکے بعد دیگرے زلزلوں کے بعد ماہرین کا کہنا کہ ان علاقوں میں 8 یا اس سے بھی زیادہ شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں