سیلابوں سے 130 افراد ہلاک، فصلیں تباہ، 40 ہزار عمارتیں زمین بوس، 38 بلین کا نقصان

چین (ابوالحسنین: ٹائمز آف چترال 9 جولائی 2016) چین میں حالیہ سیلاب نے تباہی مچادی۔ تباہ کن سیلاب 130 جانیں نگل لی۔ مرکزی اور جنوبی چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے اب تک 130 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ 1.9 ملین ہیکٹر میں پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث ملک کی معیشت کو 38 بلین یان کا نقصان ہوا۔

چین کی نیوز ایجنسی ژینہوا کے مطابق تباہ کن بارشوں چین کے 11 صوبوں میں 128 افراد جان بحق ہوگئے ہیں اور 42 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ 13 لاکھ سے زائد افراد کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

چین کے وزیراعظم لی کیکیانگ نے منگل کے روز سب سے زیادہ متاثرہ صوبے انہوئی کا دورہ کیا، جہاں وہ متاثرین سے ملے اور امدادی کاموں میں مصروف اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہدایات دیں کہ لوگوں کی جانیں اور املاک بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ لی نے ہنن صوبے کا بھی دورہ کیا۔

چین کے مختلف صوبوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی۔ چینی نیوز ایجنسی کے مطابق 4.9 ملین ایکڑ قابل کاشت زمینوں کو نقصان پہنچا اور 295000 ہیکٹر زمین مکمل طور پر تباہ ہوگئ جس سے معیشت کو 38.2 ارب چینی یان کا نقصان ہوا۔ 40 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔








0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی