مختلف واقعات میں 12 افراد جان بحق ہوگئے

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی تعمیراتی کمپنی کے دو منزلہ دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔ واقعے کی اطلاع م ریکسیو کو دی گئی اطلاع ملتے ہی 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ 10 کی حالت انتہائی نازک تھی۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 3 زخمی افراد دم توڑ گئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے، ان کے جسم 40 سے 50 فیصد تک جلے ہوئے ہیں۔ پولیس آگ لگنے کے وقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

حیدر آباد میں ایک گھر سے 5 لاشیں برآمد

حیدر آباد، پٹھان کالونی کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔۔ جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہے۔۔۔ خدشہ ہے ان افراد کو زہر دیا گیا ہے۔۔۔ زہر خوردنی سے ہلاک ہوئے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے کہ کیا ان لوگوں کو کسی نے زہر دیا ہے یہ اجتماعی خود کشی ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی