ویب ڈیسک: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا تاہم وہ جتنا روکتے رہیں ہم ملک کی خوش حالی کے لیے کام کرتے جائیں گے۔ تاریخی مقام کٹاس راج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پہلے بھی کچھ نہیں کیا وہ اب کیا کریں گے۔
آج ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو بھی جواب دینا پڑے گا، وہ جتنا روکتے رہیں ہم رکنے والے نہیں ۔ ہم ملک کی خوش حالی اور بیروز گاری کے خاتمے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بیروزگاری اور پسماندگی بھی کم ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی موٹروے ہم بنارہے ہیں کیونکہ نیا پاکستان بنانے والوں نے کچھ نہیں کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور تمام مذاہب کے لوگ مل کر کام کررہے ہیں، اکثریت اور اقلیت کو مساوی حقوق دینا ہمارا ایمان ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں