کراچی: پاکستان میں نجی شعبے کی سرفہرست لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک جوبلی لائف انشورنس ریکارڈ مدت میں ایک ارب روپے سے زائد کے تکافل آپریشنز کا سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی ونڈو تکافل آپریٹر بن گئی ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے ونڈو فیملی تکافل آپریشنز کا آغاز 2015 میں ہوا۔
اس کامیابی کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد نے بتایا، "ایس ای سی پی کی جانب سے تکافل ونڈو آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ انڈسٹری کے لئے بہترین رہا اور اس سے ہمیں اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملی۔ اگرچہ مذہبی طور پر لوگوں کی جانب سے روایتی انشورنس کا انتخاب ہمیشہ سے کافی کم رہا۔ آج ہم بلندی کی جانب سفر کے لئے مزید پرعزم ہیں اور تمام شعبوں میں ترقی کی حکمت عملی پر توجہ دینے کے ذریعے ادارے کی مسلسل کامیابی کے لئے کوشاں ہیں۔"
جوبلی لائف انشورنس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور 41 فیصد مجموعی آمدن اور 70 فیصد خالص آمدن کی شرح ترقی کے ساتھ انشورنس انڈسٹری میں صف اول پر موجود ہے۔ جوبلی لائف نے بنک اشورنس چینل کی ڈسٹری بیوشن کے قیام اور اسے آگے بڑھانے کی بنیادی رکھی ہے۔ اسی چینل کو ونڈو تکافل آپریشنز کے لئے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام تک رسائی بڑھانے کے لئے بھی استعمال کیا گیا۔ یہ کامیابی جوبلی لائف کی مارکیٹ لیڈر پوزیشن، صارف کیلئے اب تکافل سروس فراہم کنندہ کے طور پر توثیق کرتی ہے۔
جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف انشورنس پالیسیاںبرائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہےں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص لائف انشورنس پالیسیاں /تکافل پلانز، دیہی علاقوں کیلئے انشورنس پالیسیاں /تکافل پلانز اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں /تکافل پلانز شامل ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں