لاہور: پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارے کارفور نے معروف آن لائن ریٹیل پلیٹ فارم فوڈ پانڈا کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں فوڈ پانڈا صارفین کیلئے اپنی ریٹیل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں فوڈ پانڈا کے دفتر میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ریٹیل منظرنامے کو جدید بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔اس اشتراک کی بدولت فوڈ پانڈا کے صارفین کو کارفور کی طرف سے فراہم کردہ وسیع اقسام کی ہزاروں مصنوعات تک باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔
یہ شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ناصرف فوڈپانڈا کے صارفین کوکارفور کی جانب سے فراہم کردہ 10,000سے زائد گراسری کی وسیع رینج فراہم کرنے کا باعث ہوگی بلکہ بہترین ڈلیوری نیٹ ورک بھی میسر آئے گا۔ فوڈ پانڈا موبائل ایپ پر کارفور کی خصوصی شاپ صارفین کو بہترین مصنوعات کے انتخاب کی سہولت پیش کرے گی جن میں کھانے پینے کی تازہ اشیاء، گروسری کے سامان سمیت دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے اس شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ، ”ہم آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کیلئے گروسری شاپنگ کے عمل کو بہترین بنانے کے سلسلے میں فوڈ پانڈا کے ساتھ اس سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ کارفور ہمیشہ جدت متعارف کروانے کا باعث رہا ہے، اور یہ شراکت داری ریٹیل انڈسٹری میں پیش پیش رہنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کارفور اورفوڈ پانڈا کے اس تعاون سے صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فونز پرآن لائن اپنی روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی خریداری سے لطف اندوز ہوں گے۔ “
فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے فوڈ پانڈا موبائل ایپ پلیٹ فارم پر کارفور پاکستان کا خیرمقدم کیا اور اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ،”ہم کارفور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کرنے اور فوڈ پانڈا ایپ پر گروسری شاپنگ میں بہتری لانے پر پُرجوش ہیں۔ یہ اشتراک ہمارے صارفین کو مصنوعات کی وسیع ورائیٹی فراہم کرنے سے متعلق ہمارے مشن کو ظاہر کرتا ہے۔ کوالٹی اور ورائیٹی کے لئے کارفور کی شہرت، انہیں ایک بہترین پارٹنر بناتی ہے۔ ہم مل کر اپنے صارفین کوخریداری کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔“
کارفور پاکستان اور فوڈ پانڈا کے لئے فوڈ پانڈا ایپ پر کارفور شاپ کو متعارف کروانا خوشی کا باعث ہے۔ یہ شراکت داری صارفین کو اطمینان، سہولت، اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں گروسری شاپنگ کو جدت سے ہمکنار کرنے کا بھی باعث بنے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں