ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کوری سائیکلنگ کی آگاہی دینے کے لئے پُر عزم

ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کوری سائیکلنگ کی آگاہی دینے کے لئے پُر عزم


 سسٹین ایبل فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز میں سرِ فہرست کمپنی ٹیٹرا پیک پاکستان نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان
)  (WWF Pakistan کے ساتھ مل کر مسلسل چھٹے سال کے دوران پاکستانی طلباء کو ری سائیکلنگ کی اہمیت سے واقفیت دینے کے لئے ملک بھر میں آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس سال یہ مہم لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں واقع 50 اسکولوں کے بچوں کو آگاہی فراہم کرے گی۔




مجموعی طور پر 10,000 سے زائد پاکستانی طلباء اس منفرد موقع سے مستفید ہوں گے،جن کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور وہ گریڈ 1 سے 7 تک کی جماعتوں میں پڑھ رہے ہیں۔ ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلیٹی ڈائریکٹر Volkan Aydeniz نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شراکت داری سے ہونے والے تربیتی سیشنز کا باضابطہ طور پرآغازکیا۔ اب تک، ٹیم آگاہی کے18 سیشنز کر چکی ہے، جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 17 اسکولوں میں پڑھنے والے  1700 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ یہ مہم کُل 120 سیشنز پر مشتمل ہو گی، جس میں پرائیویٹ اور گورنمنٹ ا سکولز شامل ہوں گے۔


 یہ تربیت، اینی میشن ویڈیوز، کہانی سنانے کے دلچسپ سیشنز، انٹرایکٹو گروپ سرگرمیوں جیسے کہ آرٹس اینڈ کرافٹس سیشنز، اور ری سائیکل شدہ ٹیٹرا پیک کارٹنز کا استعمال کرتے ہوئے ان سے مفید اشیاء بنانے کے طریقے سیکھنے جیسی سرگرمیوں پر مبنی ہے۔ اس آگاہی سے طالب علموں کو ماحولیاتی تحفظ،اشیاء کا دوبارہ استعمال کرنے، اورکچرے کی ری سائیکلنگ سے جڑے دنیا کے حقیقی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو سمجھنے میں مددملے گی۔ پروگرام کا مقصد سسٹین ایبلیٹی اور ری سائیکلنگ جیسے اہم مسائل کونئی نسل کے لیے سیکھنے کا ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ بنانا ہے۔ یہ سیشن سسٹین ایبلیٹی کو فروغ دینے کے لیے ٹیٹرا پیک کے پختہ عزم کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔


طالب علموں کی شرکت کو یادگار بنانے کے لیے انہیں ایک ایکٹیوٹی بُک بھی دی جائے گی اور اس سال،کارٹن کلیکشن اینڈ ری سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سال کی مہم میں ایک نئی سرگرمی کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں طلباء استعمال شدہ بیوریج کارٹنز کو جمع کرنے میں فعال طور پر حصہ لیں گے، جو ری سائیکلنگ کیلئے انہیں اپنی ذمہ داری کااحساس دلائے گا۔ جمع کیے گئے کارٹنز کو پروسیسنگ کے لیے عطیہ کیا جائے گا، جس سے پیکیجنگ کے لیے سسٹین ایبلیٹی اور سرکلر اپروچ میں مدد ملے گی۔


یہ ری سائیکلنگ آگاہی مہم ٹیٹرا پیک کی ماحولیات کے تحفظ سے جڑی ذمہ داری کا اظہار کرتی ہے اور ایک ایسے مستقبل کوفروغ دینے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے جہاں انسان اور فطرت ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں۔مہم کا مقصد نوجوان نسل میں تعلیم اورآگاہی کے ذریعے ذمہ داری کا احساس اور ماحولیاتی شعور پیدا کرنا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی