چترال کے علاقے بمبوریت میں ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے سلسلے میں سیمینار

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے بمبوریت میں ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے سلسلے میں سیمینار




ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی مناسبت سے کالاشہ دور بمبوریت میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی طرف سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد علاقے میں قدرتی ماحول کو بچانے کے لئے عوام میں آگاہی پھیلانا تھا۔اس سیمینار میں جی ایم ٹورازم محمد علی سید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم ولی محمد خان نے تمام شرکاء اور خاص طور پر جی ایم محمد علی سید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قدرتی ماحول کے ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں وہ ناقابل تلافی ہیں مگر ہم اب بھی جو کچھ بچا ہوا ہے اس کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔ یہ کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں اور نہ ہی ایک فرد اور ادارہ اکیلے قدرتی ماحول کو تحفظ دے سکتا ہے۔

 ہم سب کو مل کر اس سلسلے میں متفقہ طور پر کردار ادا کرنا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم ٹورازم محمد علی سید نے کہا کہ آج بچوں نے جو خاکہ پیش کیا وہ حقائق کی ترجمانی کررہا ہے۔ ہم درخت صرف کاٹ رہے ہیں کوئی درخت لگانے کو تیار نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں آگاہی سیمینار منعقد کرنے پر ہم AKAHP کے انتہائی مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوام میں آگاہی پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ 

تقریب میں پروفیسر حفیظ اللہ، ایس ڈی ایف او یوسف فرہاد،اے کے ڈی این کے مختلف اداروں کے نمائندے، علاقائی معتبرات اور سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کے لئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے گریز کرنا چاہئے اور متبادل انرجی کے ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی