پی ٹی سی ایل گروپ اور ہلال احمر پاکستان کی جانب سے خون کے عطیات کی سالانہ مہم کا انعقاد

پی ٹی سی ایل گروپ اور ہلال احمر پاکستان کی جانب سے خون کے عطیات کی سالانہ مہم کا انعقاد

اسلام آباد: خون کے عطیہ دہندگان کے بیسویں عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن و آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون G4) نے انسانی زندگیاں بچانے اور ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں میں خون کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خون کے عطیات کی مہم کا انعقاد کیا۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے اس سال ہلال ِ احمر پاکستان (پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی) کے تعاون سے اسلام آباد کے یوفون ٹاور میں خون کے عطیا ت جمع کیے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gکی اعلیٰ انتظامیہ اور ملازمین نے اس مہم میں غیر معمولی جوش و خروش اور عزم کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ مہم ہر سال پی ٹی سی ایل گروپ کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت منعقد کی جاتی ہے، تاکہ ہم وطن شہریوں اور معاشرے کے لیے مشترکہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔


خون کے عطیہ دہندگان کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد ان عطیات کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ میں ہر ایک شخص اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ خون مصنوعی طریقے سے تیار نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا، مریض اپنی زندگیوں کے بچاؤ، ضروری علاج، سرجری و دیگر ہنگامی حالات میں خون کے لیے ہم وطنوں کی مدد اور ہمدردی پر انحصار کرتے ہیں، خاص طور پر تھیلیسیمیا، خون کی کمی، کینسر، گہری چوٹ جیسے اہم طبی مسائل سے دوچار مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

خون کے عطیہ دہندگان کا بے لوث جذبہ ہر سال بچوں سمیت لاکھوں لوگوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) دنیا بھر میں خون کے عطیات دینے والوں کی محبت اور انسانیت کو سراہنے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اس دن کی 20 ویں سالگرہ 'عطیات کے 20 سال: خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ!' کے موضوع کے تحت منا رہا ہے۔

گروپ چیف مارکیٹنگ آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، سید عاطف رضا نے اس مہم میں تعاون پر پی آر سی ایس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ''انسان دوستی اور رحمدلی ہمارے معاشرے کی مذہبی اور ثقافتی اقدار کا محور ہیں اورپی ٹی سی ایل کی رضاکارانہ خدمات، فلاح و بہبود اور سی ایس آر کا وژن بھی انہی اقدار پر مشتمل ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے اقدام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد بچوں سمیت ضرورت مند لوگوں کی زندگیاں بچانا اور باہمی ہمدردی، یکجہتی اور سماجی بھلائی کو فروغ دینا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ مشترکہ فوائد اور معاشرے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے نئے مواقع اور طریقے تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔''

پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنے مضبوط سی ایس آر اور رضاکارانہ پروگراموں کے ذریعے معاشرے، معیشت اور ماحولیات کے شعبوں میں فعال کردار ادا کرکے ملک کے باشعور اور ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے طور پر اپنی حیثیت کو مثالی استحکام بخشا ہے۔ ختم شد۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی